تاریخ احمدیت (جلد 1) — Page 494
تاریخ احمدیت جلدا ۴۹۳ " تحفہ بغداد "کرامات الصادقین " اور "شہادۃ القرآن " اور متعدد بزرگوں نے بھی حضرت اقدس کی زندگی میں مستقل طور پر ہجرت کی مگر ان کی ہجرت کے سال کی تعیین نہیں ہو سکی۔دوستوں سے مل کر رہنے کی خواہش حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اپنے خدام سے والہانہ محبت تھی۔حضور فرمایا کرتے تھے کہ میری بڑی آرزو ہے کہ ایسا مکان ہو کہ چاروں طرف ہمارے احباب کے گھر ہوں اور درمیان میں میرا گھر ہو اور ہر ایک گھر میں میری ایک کھڑکی ہو کہ ہر ایک سے ہر ایک وقت واسطہ و رابطہ رہے۔یہ اسی جذبہ کا نتیجہ تھا کہ ابتداء میں آنے والے مہاجرین حضوری کے مکان میں سکونت رکھتے تھے۔چنانچہ پیر افتخار احمد صاحب کے لئے ایک کو ٹھری حضرت اقدس کے گھرہی میں تھی۔اور اس کے اوپر کی کوٹھری میں مولانا عبد الکریم صاحب رہا کرتے تھے۔حضرت مولانا نور الدین صاحب فرماتے تھے جب میں قادیان آیا۔تو حضرت اقدس نے ایک بر آمدے میں رسی باندھ کر اس پر پردہ ڈال دیا۔ایک طرف خود ہو گئے۔دوسری طرف مجھے جگہ دے دی۔پھر مولوی عبد الکریم صاحب آئے تو آپ نے ایک اور رسی باندھ دی۔اور پردہ ڈال کر کچھ جگہ ان کو دیدی۔مولوی محمد احسن صاحب آئے۔آپ نے ان کو بھی جگہ دی۔اسی طرح جو مہمان آتا آپ سمٹ جاتے اور مہمان کے لئے جگہ بنا دیتے۔سید ناصر شاہ صاحب حضرت اقدس کے ہاں ہی رہتے تھے۔ایک دفعہ پرائمری سکول کے پاس مکان کے لئے جگہ نکلی۔حکیم فضل دین صاحب نے انہیں اس کے خریدنے کی طرف توجہ دلائی۔حضور کو علم ہوا تو فرمایا وہ جگہ دور ہے اور ابھی آپ ملازمت پر ہیں اور آپ کے بھائی اور بھاوج بھی باہر ہیں جب آپ آئیں گے پھر دیکھا جائے گا۔اور جب وہ وقت آئے گا ہم آپ کا مکان اپنے پاس بنوا ئیں گے۔حضرت اقدس نے پیر سراج الحق صاحب نعمانی کا مکان خود بنوایا تھا لیکن جب وہ نئے مکان میں منتقل ہوئے تو واپس اپنے مکان میں بلوالیا۔ان کا بیان ہے کہ میں تقریبا دس ماہ سے حضرت اقدس کے مکان میں رہتا تھا۔۔۔صحن اتنا بھرا ہوا تھا کہ حضور کے لئے چلنے پھرنے کو جگہ نہ رہی تھی لیکن پھر بھی پ نے میرا علیحدہ مکان میں رہنا پسند نہ فرمایا۔حضرت میر ناصر نواب صاحب جب ہجرت کر کے تشریف لائے تو انہوں نے گول کمرہ کے آگے دیوار بنوا کر پر وہ کر لیا اور اس میں اپنی رہائش رکھ لی۔جنوری 1900 میں حضرت اقدس کے مکان میں جس کثرت سے ” اصحاب الصفہ " مقیم تھے۔اس کا نقشہ مولانا عبد الکریم صاحب بایں الفاظ کھینچتے ہیں۔کہ "مکان اندر اور باہر نیچے اور اوپر مہمانوں سے