تاریخ احمدیت (جلد 1)

by Other Authors

Page 478 of 725

تاریخ احمدیت (جلد 1) — Page 478

تاریخ احمدیت جلدا ۴۷۷ آئینہ کمالات اسلام کی تصنیف و اشاعت کہ تثلیث و صلیب کا عقیدہ جو سراسر کفر و الحاد ہے۔صفحہ ہستی سے مٹ جائے اور اس کی بجائے اسلامی توحید قائم ہو جائے۔مگر علماء وقت کو دیکھو کہ باقی تمام باطل مذاہب کو چھوڑ کر اس نیک مرد پر کفر کے فتوؤں سے ٹوٹ پڑے ہیں جو اہل سنت و الجماعت میں سے ہے خود بھی صراط مستقیم پر گامزن ہے اور دوسروں کو بھی اسی کی راہنمائی کر رہا ہے۔آپ کا تمام عربی کلام دیکھا جائے تو انسانی قدرت سے بالا معارف و حقائق سے لبریز اور سر تا پاہدایت ہے۔پنڈت لیکھرام سے متعلق پیشگوئی سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے خدا تعالٰی سے خبر پا کر پنڈت لیکھرام کے متعلق اگر چہ سات سال قبل (فروری ۱۸۸۶ء) سے اعلان کر رکھا تھا کہ اس شاتم رسول کے لئے ایک عبرتناک سزا مقدر ہے۔مگر اس کی تفصیلات آپ کو ۱۸۹۳ء میں بتائی گئیں۔چنانچہ اس سال مختلف اوقات میں نازل ہونے والے الہامات و کشوف کے ذریعہ سے آپ کو لیکھرام کی عبرتناک سزا کے بارے میں تفصیلا بتایا گیا کہ اول : لیکھرام ایک ایسے عبرتناک عذاب میں مبتلا کیا جائے گا جس کا نتیجہ ہلاکت ہو گا۔دوم یہ عذاب چھ سال کے عرصہ میں آئے گا۔سوم:- یہ عذاب عید کے دن سے ملے ہوئے دن میں آئے گا۔چہارم :- اس کی ہلاکت ایک ایسے شخص کے ذریعہ سے مقدر ہے جس کی آنکھوں سے خون ٹپکتا ہو گا۔(جیسا کہ آپ کو ایک کشف میں دکھایا گیا) م: وہ تیغ برہان محمد " یعنی رسول اکرم ﷺ کی تیز تلوار سے کیفر کردار کو پہنچے گا۔تم:۔اس کے ساتھ وہی سلوک کیا جائے گا جو سامری کے بنائے ہوئے بچھڑے سے کیا گیا تھا اور وہ یہ ہے کہ وہ ٹکڑے ٹکڑے کر دیا گیا۔پھر اسے جلا کر اس کی راکھ دریا میں ڈال دی گئی تھی۔حضور نے یہ تفصیلی پیشگوئیاں آئینہ کمالات اسلام ، برکات الدعا اور کرامات الصادقین میں شائع فرمائیں۔زبر دست تحدی حضور نے لیکھرام سے متعلق یہ پیشگوئی شائع کرتے ہوئے ملک بھر کے مسلمانوں ، آریوں اور عیسائیوں کے سامنے یہ زبردست تحدی کی کہ "اگر اس شخص پر چھ برس کے عرصہ میں آج کی تاریخ سے کوئی ایسا عذاب نازل نہ ہوا جو معمولی تکلیفوں سے نرالا اور خارق عادت اور اپنے اندر الی بیت رکھتا ہو تو سمجھو کہ میں خدا تعالی کی طرف سے نہیں