تاریخ احمدیت (جلد 1)

by Other Authors

Page 25 of 725

تاریخ احمدیت (جلد 1) — Page 25

تاریخ احمدیت جلدا ۲۵ خاندانی حالات ہی یہ اعتراف کرنے پر مجبور ہوئے ہیں کہ یہ صریحاً جھوٹ بلکہ مفروضہ داستان ہے جو مدت ہوئی باطل قرار دی جاچکی ہے۔بلکہ انہیں یہ بھی مسلم ہے کہ چودھویں صدی میں تیمور کی فتوحات کے بعد اس کے خوشامدیوں نے تیموری شجرہ نسب کو چنگیز خاں سے منسلک کرنے کی کوشش شروع کر دی تھی۔ابن الیاس نے تاریخ رشیدی کے ترجمے کی تمہید میں لکھا ہے ”لفظ مغل" کے معنی غلط سمجھے گئے ہیں اور بعض وقتوں میں اس قدر وسیع کرلئے گئے ہیں کہ بہت سی قومیں جو دراصل ترکی النسل ہیں مغل ہی سمجھ لی گئی ہیں۔یہاں تک کہ بہت سے لوگ جو دراصل مغل نہیں تھے وہ بھی مغل ہی مشہور ہو گئے۔پہلے پہل چنگیز خاں اور اس کے جانشینوں کے زمانے میں اس کا رواج نظر آتا ہے۔بعد ازاں ہندوستان میں چغتائیوں کے عروج کے زمانے میں جو عام طور پر مغل کہلاتے ہیں - تیمور کے مغل خاندان سے نہ ہونے کی ایک زبردست شہادت یہ بھی ہے کہ تیمور نے جب مختلف قبائل کو تمنے دینے چاہے اور ان کے نام لئے تو یہ لاس کو مغل قبیلے سے الگ بیان کیا ہے۔نہیں نہیں تاریخ سے اس کا مغلوں کے خلاف یورش کرنا بھی ثابت ہے چنانچہ " تاریخ اقوام عالم " میں لکھا ہے۔" تیمور۔۔برلاس خاندان کا سردار تھا۔تیمور نے گھڑ سوار ترکوں کا ایک لشکر جرار منظم کیا اور ترکستان کے چغتائی مغلوں کو اپنا مطیع بنانے کے بعد اس نے دشت قیچاق پر چڑھائی کی جس کے شمالی اضلاع میں اردوئے زریں والے مغل خان حکومت کر رہے تھے۔مغلوں کا اردوئے زریں شمال کی طرف پسپا ہو گیا۔تیمور نے ان کا تعاقب کیا۔ان کے مرکز سرائے کو تاراج کیا اور دریائے والگا کے بالائی حصوں میں پہنچ کر انہیں شکست دی۔تیموری لشکر روس کی سرزمین کو پامال کرتا ہوا ماسکو کے قریب سے گذرا۔تیمور نے اس شہر سے تعرض نہ کیا کیونکہ وہ چنگیز خانی مغلوں کی طرح شہروں کو بلا وجہ تاراج کرنے کے حق میں نہ تھا"۔بهر حال تیمور کو چنگیزی نسل سے قطعا کوئی تعلق نہیں ہے چنانچہ اس بارے میں محققین کی چند آراء یہ ہیں: et - (1) سکرائن (Skrine) اور "راس" (Ross) لکھتے ہیں۔" تیمور کے پہلے مورخین اس کا شجرہ نسب چنگیز خاں کے ساتھ ملانے پر خاص خوشی کا اظہار کرتے تھے لیکن یہ محض ایک فسانہ ہے جس کا بھانڈا مدت سے چوراہے میں پھوٹ چکا ہے۔" 1 (۲) میلکم کا کہنا ہے کہ " تیمور کے خوشامدی مورخوں نے اس کا نسب مغل بادشاہ کے ساتھ ملا دیا ہے۔تیمور کو چنگیزی نسل سے منسلک کرنے والوں کے برعکس ایک گروہ لی آن کیم