تاریخ احمدیت (جلد 1) — Page 397
تاریخ احمدیت جلدا د موٹی مسیحیت بیعت نہیں کی مگر ان کی اس خاموشی کو دیکھ کر مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی کے ساتھیوں نے انہیں " مرزائی " مشہور کر رکھا تھا۔ان کے بعض معتقدین جن میں مولوی محمد اسمعیل صاحب، میاں نبی بخش صاحب ، مولوی عنایت اللہ صاحب اور میاں چراغ الدین صاحب شامل تھے۔بالاخر سلسلہ احمدیہ میں شامل ہو گئے۔حضرت اقدس امرتسر میں مختصر قیام کے بعد واپس لدھیانہ تشریف لے گئے۔