تاریخ احمدیت (جلد 1) — Page 23
تاریخ احمدیت جلدا ۲۳ خاندانی حالات باب دوم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے خاندانی حالات بانی سلسلہ احمدیہ جری اللہ فی حلل الانبیاء حضرت اقدس مرزا غلام احمد قادیانی مسیح موعود مهدی مسعود علیہ الصلوة والسلام مشہور ایرانی قوم بر لاس کے درخشندہ گوہر تھے اور آپ کا خاندان ایک شاہی خاندان تھا۔جس کے فارسی قالب کو دست قدرت کی طرف سے اپنی نہاں در نہاں مصلحتوں سے ترکی چینی اور فاطمی خون کا لطیف امتزاج بخشا گیا تھا۔حضرت کا خاندان کو مغلیہ خاندان کہلاتا ہے مگر آپ پر الہامامیہ انکشاف کیا گیا کہ آپ دراصل فارسی النسل ہیں اور حدیث نبوی " لو كان الايمان معلقا بالثريا لناله رجل او رجال من هولاء " کے مصداق یہ عجیب تصرف الہی ہے کہ اگر چہ حضور کی زندگی میں اس دعوئی کا کوئی تاریخی ثبوت مہیا نہیں ہو سکا۔مگر آپ کے انتقال پر ربع صدی گزرنے کے بعد متعدد ایسے انکشافات ہوئے کہ آپ کا فارسی الاصل ہونا تاریخ کی روشنی میں بھی بالکل نمایاں ہو گیا۔اس تحقیق میں گو ابھی مزید تحقیق و تفتیش کی کافی گنجائش ہے لیکن بہر حال موجودہ صورت میں بھی اصولی طور پر پانچ نقطہ ہائے نگاہ سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا فارسی النسل ہو نا بالبداہت ثابت ہے۔اول : کتاب " پنجاب کا رواج زمینداره " (مطبوعہ ۱۸۳۹ء) میں لکھا ہے کہ ” قادیان کا مغل برلاس خاندان زمیندارہ رواج کا نہیں بلکہ اسلامی شریعت کا پابند ہے "۔اسی طرح بند و بست مال ۱۸۷۵ء کے کاغذات سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے خاندان کا جو شجرہ نسب منسلک ہے اس میں (حضرت) مرزا غلام مرتضی و مرزا غلام جیلانی و مرزا غلام محی الدین کے دستخطوں سے یہ نوٹ درج ہے کہ : عرصہ چورہ پشت کا گذرا کہ مرزا ہادی بیگ قوم مغل گوت برلاس مورث اعلیٰ مالکان دیسه۔۔۔