تاریخ احمدیت (جلد 1)

by Other Authors

Page 18 of 725

تاریخ احمدیت (جلد 1) — Page 18

تاریخ احمدیت جلد JA سلسلہ احمدیہ کا تعارف کی اصل آبادی کے پانچویں حصہ کے برابر ہوگی اسلام قبول کر چکے ہیں۔بعض علاقوں میں جہاں آج کل عیسائی مشنری اور مسلمان مبلغ ایک دوسرے کے بالمقابل اپنے اپنے مذہب کی اشاعت میں مصروف ہیں حالت یہ ہے کہ عیسائیت قبول کرنے والے ایک شخص کے مقابلے میں دس عبشی اسلام قبول کرتے ہیں۔یہ امر خاص طور پر قابل ذکر ہے کہ مغربی افریقہ میں اب اسلام کو واضح طور پر جیشیوں کا مذہب قرار دیا جاتا ہے جبکہ عیسائیت وہاں صرف سفید فام لوگوں کا مذہب بن کر رہ گئی ہے "۔امریکہ میں احمد یہ مشن قائم ہوئے صرف پینتیس سال ہوئے ہیں مگر اس مختصر سی مدت میں امریکہ خدا تعالٰی نے اسلام کو جو غیر معمولی قبولیت بخشی ہے اس کا اندازہ اس سے لگ سکتا ہے کہ ملک کے اداروں یونیورسٹیوں ، کالجوں اور لائبریریوں میں اسلام کے عام چرچے ہیں۔بلکہ اب تو حکومت کی طرف سے پچھلے دنوں ملک میں باقاعدہ ایک اسلامی مرکز بھی تعمیر کیا گیا ہے۔یہ انقلاب عظیم اس لحاظ سے خدائی معجزہ کہلانے کا مستحق ہے کہ ۱۹۲۰ء میں اسلام کے پہلے امریکی مبلغ حضرت مفتی محمد صادق صاحب میں اللہ کے داخلہ پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔جس پر حضرت خلیفہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے پیشگوئی فرمائی تھی کہ اسلام امریکہ میں ضرور داخل ہو گا کیونکہ امریکی حکومت خدائی حکومت کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔امریکہ میں احمدیت کے ذریعہ سے اسلام کے اثر و نفوذ کا اس سے بڑھ کر اور کیا ثبوت ہو سکتا ہے کہ پاکستان میں امریکی سفارت خانے کے مشہور ترجمان پند ما " نے جنوری ۱۹۵۲ء کی اشاعت میں یہ انکشاف کیا کہ جماعت احمدیہ کی تبلیغی مساعی کے نتیجہ میں ایک ہزار امریکن حلقہ بگوش اسلام ہو چکے ہیں۔یورپ میں احمدیت کے جانباز مجاہد کس بے جگری سے اسلام کی تبلیغ میں مصروف ہیں اس کا یورپ کسی قدر اندازه ذیل کے اقتباس سے بخوبی لگ سکتا ہے۔اخبار نیروبی ۵- جولائی ۱۹۴۸ ء ر قم طراز ہے: ”جہاں تک مہشرین کی آمدروفت کا تعلق ہے امام جماعت احمدیہ کے مبلغین نے ہوا کا رخ بالکل پھیر کر رکھ دیا ہے۔پہلے عیسائی مشنری مغرب سے مشرق کی طرف آتے تھے اب مبلغین اسلام مشرق سے مغرب کی طرف جا رہے ہیں۔اسلام کے یہ منادی آج کل یورپ میں اسلامی تعلیمات کی تبلیغ و اشاعت کے وسیع انتظامات کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں ہمہ تن مصروف ہیں"۔مصر کا اخبار الفتح ( جمادی الاولی ۱۳۵۱ھ) لکھتا ہے: احمدیت ایک عظیم الشان تحریک ہے جس کے ممبروں نے اکناف عالم میں زر کثیر خرچ کر کے اپنی