تاریخ احمدیت (جلد 1)

by Other Authors

Page 296 of 725

تاریخ احمدیت (جلد 1) — Page 296

تاریخ احمدیت جلدا ۲۹۵ سفر ہوشیار پور رہے تھے کہ مصلح موعود کا براہ راست آپ ہی کی ذریت رنسل ہونا مقدر ہے اس لئے مولف مجد داعظم نے سرے سے پیشگوئی پسر موعود کی الہامی عبارت ہی درج نہیں فرمائی۔۵۲- صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب کے متعلق حضرت اقدس کو ۱۸۸۳ء میں ایک الگ الہام ہوا تھا کہ ”تین کو چار کرنے والا مبارک ( نزول المسیح صفحہ ۱۹۶) پس اگر یہ الہام ان کی پیدائش سے قبل دوبارہ بھی نازل ہوا تو اس سے یہ کیسے ثابت ہو گیا کہ وہ مصلح موعود کی پیش گوئی کے مصداق ہو سکتے تھے۔خصوصاً جب کہ ان کی ولادت نو سالہ میعاد کے بعد ہوئی اور جونہی آپ پیدا ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو خبر دے دی گئی۔کہ یہ جلد فوت ہو جائینگے۔( تریاق القلوب صفحہ ۲۰ طبع اول) پس در حقیقت مصلح موعود کی پیشگوئی اور صاحبزادہ مبارک احمد کے متعلق الہام " تین کو چار کرنے والا الگ الگ حیثیت رکھتے ہیں دونوں کو مانا کسی طرح بھی صحیح نہیں۔۵۳ مجد داعظم " جلد اول طبع اول صفحہ ۱۵۲