تاریخ احمدیت (جلد 1) — Page 165
تاریخ احمدیت۔جلدا 14 آریہ سماج کے خلاف جہاد برہمو سماج تحریک کی ناکامی آریہ سماج کی طرح برہمو سماج تحریک کو ناکام بنانے کا سہرا بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے سر ہے۔چنانچہ برہمو سماج کے ایک مشہور اپدیشک دیو نند رناتھ سہائے لکھتے ہیں: "برہمو سماج کی تحریک ایک زبر دست طوفان کی طرح اٹھی اور آنا نانا نہ صرف ہندوستان بلکہ غیر ممالک میں بھی اس کی شاخیں قائم ہو گئیں۔بھارت میں نہ صرف ہندو اور سکھ ہی اس سے متاثر ہوئے بلکہ مسلمانوں کے ایک بڑے طبقہ نے بھی اس میں شمولیت اختیار کی۔روزانہ بیسیوں مسلمان برہمو سماج میں پر دلیش یعنی داخل ہوئے اس کی دیکھتا لیتے ہمیں معلوم ہے کہ بنگال کے بڑے بڑے مسلم خاندان برہمو سماج کے ساتھ نہ صرف سمت تھے بلکہ اس کے باقاعدہ ممبر تھے۔لیکن عین انہی دنوں میں مرزا غلام احمد قادیانی نے جو مسلمانوں میں ایک بڑے عالم تھے ہندوؤں اور عیسائیوں کے خلاف کتابیں لکھیں اور ان کو مناظرے کے لئے چیلنج دیا۔افسوس ہے کہ برہمو سماج کے کسی دروان نے اس چیلنج کی طرف توجہ نہیں کی۔جس کا اثر یہ ہوا کہ وہ مسلمان جو کہ برہمو سماج کی تعلیم سے متاثر تھے نہ صرف پیچھے ہٹ گئے بلکہ باقاعدہ برہمو سماج میں داخل ہونے والے مسلمان بھی آہستہ آہستہ اسے چھوڑ گئے ؟ ایک اور برہمو سماجی رام داس گوڑا اپنی کتاب ”ہندو تو " میں لکھتے ہیں: یر ہمو سماج نے ہندو سنکرتی کی بندھی مریادا کو رستہ و سترت (عام) کر دیا کہ بر ہمو سماج کے ممبر عیسائی اور مسلمان بھی ہو سکتے ہیں۔اگر چہ بعض لوگوں کو اس میں اختلاف تھا۔یہی کا رن تھا کہ اس میں دو فریق ہو گئے تھے۔ایک فریق کا کہنا تھا کہ سکرتی کو بدل کر ایسا بنانا چاہئے کہ سب مذاہب والے اس میں آسانی سے رہ سکیں۔لیکن دوسرا فریق اس کی مخالفت کرتا تھا۔اس کا کہنا تھا کہ ہمیں غیر مذاہب والوں کو اپنے اندر شامل کرتے ہوئے ہندو سکرتی کو بھولنا نہیں چاہئے۔راجہ رام موہن رائے کی زبر دست شخصیت نے انگلستان اور امریکہ میں برہمو سماج کو یونی ٹیرین چرچ کی شکل میں قائم کیا اور سینکڑوں خاندانوں نے آپ کے ہاتھ پر برہمو سماج کی دیکھثالی۔لیکن افسوس ہے کہ بھارت کے مسلمانوں پر قادیانی سمپر دائے (فرقہ) کی وجہ سے بہت برا پر بھار پڑا۔اور مسلمانوں میں سے شردھالو جو برہمو سماج کے نیموں سے پر بھاوت ہو چکے تھے قریب قریب پیچھے ہٹ گئے "۔غالباً اسی سال کا واقعہ ہے کہ حضرت مسیح ایک رات میں بے مثال روحانی انقلا • موعود عليه الصلوۃ والسلام ایک سفر کے دوران میں گورداسپور میں تشریف فرما تھے کہ آپ کو ایک خواب میں دکھایا گیا کہ مولانا مولوی عبد اللہ