تاریخ احمدیت (جلد 1)

by Other Authors

Page 153 of 725

تاریخ احمدیت (جلد 1) — Page 153

تاریخ احمدیت جلدا ۱۵۲ آریہ سماج کے خلاف جہاد باب دہم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام آریہ سماج کے خلاف میدان جہاد میں اور اسلام کی مسلسل فتوحات (۱۸۷۸ تا ۱۸۷۹) ۱۸۵۷ء میں ہندو حکومت کے قیام کی سازش کی ناکامی کے اٹھارہ سال بعد سوامی دیانند نے آرید سماج جیسی قومی اور نسلی تحریک کی بنیاد رکھی۔یہ خطر ناک تحریک بمقام بمبئی جنوری ۱۸۷۵ء میں قائم ہوئی۔اور اس کے قیام کا تنہا مقصد یہ تھا کہ ہندوستان میں ہی نہیں دنیا بھر میں آریوں کو اقتدار مطلق حاصل ہو جائے۔اس سیاسی پروگرام کو بروئے کار لانے کے لئے سوامی جی نے مرہٹی لیڈروں مثلاً مسٹر را ناڈے پنڈت گوپال راؤ مریشی لکھ وغیرہ کے مشورہ سے یہ پروگرام تجویز کیا کہ بالخصوص اسلام اور بانی اسلام پر دوسرے مخالفین کی ہم نوائی میں پوری بے باکی سے حملے کئے جائیں اور ہندوؤں کے دل میں مسلمانوں کے خلاف منافرت کی فضاء قائم کر کے حب الوطنی اور قومی ترقی کے نام سے ہندوؤں کی وسیع پیمانہ پر تنظیم کی جائے اور انہیں بر سر اقتدار لانے کے لئے انگریزی علوم سے مسلح کیا جائے۔اس پروگرام میں سب سے بڑی دقت یہ تھی کہ دید جو ہندوؤں کی اجتماعی تحریک کی بنیاد بن سکتے ہیں موجودہ روشنی کے زمانہ میں اس کی محرف و مبدل اور مضحکہ خیز تعلیمات کا چراغ نہیں جل سکتا تھا۔اس مشکل کو حل کرنے کے لئے ویدوں کی سنسکرت کے الفاظ سے بے نیاز ہو کر عجیب و غریب اور نئی تفسیر تیار کی گئی اور دیدوں کو کھینچ تان کر ایسا سائنٹفک رنگ دینے کی کوشش کی کہ ویدوں کے نام پر نئے دید تصنیف ہو گئے۔جن میں اگنی ، وایو ادیت اور انگرہ دیوتاؤں کی بجائے اسلامی توحید کا پوند لگایا گیا۔بے ہودہ اور لاطائل قصوں سے سائنس کی جدید تھیوریاں ثابت کی گئیں۔اور بے حقیقت اور محرف و مبدل تعلیم قلم کی ایک ہی جنبش سے علم و حکمت کا خزینہ دکھائی دینے لگی۔۔یہ تحریک کو بمبئی میں اٹھی۔لیکن ابتداء میں اسے سب سے زیادہ کامیابی صوبہ پنجاب میں ہوئی۔جہاں یہ تحریک آگ کی شکل میں ابھری اور چند ماہ کے اندر اندر ہندوؤں کے سب ہی طبقوں میں پوری سرعت سے پھیلنی شروع