تاریخ احمدیت (جلد 1)

by Other Authors

Page 117 of 725

تاریخ احمدیت (جلد 1) — Page 117

تاریخ احمدیت جلدا رو 114 قادیان میں دینی مصروفیات سری قومیں جو باطل پر ہیں جیسے ہندو اور ان کے پنڈت وہ سب ان کامل برکتوں سے بے نصیب ہیں۔حضرت اقدس کی اس حق گوئی پر لالہ شر میت کو چڑی پیدا ہو گئی اور اس نے آپ سے نشان نمائی کا بار بار مطالبہ شروع کر دیا۔تب آپ کے دل میں خدا تعالی کی طرف سے یہ جوش ڈالا گیا کہ یہ دشمن اسلام اسی مقدمہ میں شرمندہ اور لاجواب ہو جائے گا اور آپ نے اپنی غیبی جوش سے خدا کے حضور دعا کی کہ : "اے خداوند کریم تیرے نبی کی عزت اور عظمت سے یہ شخص سخت منکر ہے اور تیرے نشانوں اور پیشگوئیوں سے جو تو نے اپنے رسول پر ظاہر فرمائیں سخت انکاری ہے اور اس مقدمہ کی آخری حقیقت کھلنے پر یہ لاجواب ہو سکتا ہے۔اور تو ہر بات پر قادر ہے جو چاہتا ہے کرتا ہے اور کوئی امر تیرے علم محیط سے مخفی نہیں"۔اللہ تعالی نے رات کے وقت بذریعہ کشف آپ پر یہ منکشف فرمایا کہ چیف کورٹ سے مقدمے کی مثل سیشن کورٹ میں واپس آئے گی۔جہاں اس کے بھائی کی تو نصف قید معاف ہو جائے گی۔لیکن اس کا دوسرا ساتھی پوری سزا بھگتے گا۔چنانچہ آپ نے یہ اطلاع پاتے ہی ایک جماعت کثیر کے علاوہ اس ہندو کو بھی خبر دے دی اور قادیان میں ایک عام چرچا ہو گیا۔اس کے بعد جب شمبر و اس کی قید کی نسبت چیف کورٹ میں اپیل دائر کی گئی تو قادیان میں یہ افواہ آگ کی طرح پھیل گئی کہ اپیل منظور ہو گئی ہے اور شمبر و اس بری ہو گیا ہے۔اس افواہ سے آریوں میں خوشی کی ایک برقی لہردوڑ گئی۔لیکن آپ پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا غم واندوہ کی اس نا قابل بیان کیفیت میں آپ خدا تعالٰی کے سامنے سر بسجود ہو گئے۔تب آپ کو الہام ہوا کہ لَا تَحْزَنَ إِنَّكَ أَنْتَ الْأَعلى یعنی غم نہ کر بجھی کو غلبہ نصیب ہو گا اور ان دشمنان اسلام کی خوشی پامال ہو جائے گی۔چنانچہ بعد میں جلدی ہی یہ حقیقت کھل گئی کہ یہ افواہ بالکل بے بنیاد ہے۔محض اپیل لئے جانے کو شمبر د اس کی بریت کی خبر سے مشہور کر دیا گیا ہے اور بعد کے واقعات نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی پیشگوئی کی ہر پہلو سے تصدیق کر دی۔لالہ شرمیت جیسے دشمن اسلام نے جب خدا تعالی کا یہ نشان اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کیا تو اس نے حضور کی خدمت میں لکھا کہ آپ خدا کے نیک بندے ہیں اس لئے اس نے آپ پر غیب کی باتیں ظاہر کر دیں۔