تاریخ احمدیت (جلد 1) — Page 104
تاریخ احمدیت جلدا قیام سیالکوٹ اور تبلیغ اسلام لیکن ایک حیرت انگیز معنوی مشابہت آپ کو حضرت مسیح موسوی کی والدہ (حضرت مریم) سے بھی حاصل تھی۔اور وہ یہ کہ مریم کے ایک معنی "سمندر کا ستارا" کے بھی ہیں اور آپ کا اسم مبارک چراغ بی بی تھا۔روشنی اور نور کے مفہوم میں متحد ہونے کے باوجود ان دونوں ناموں میں کھلا کھلا تفاوت ہے جس میں حکمت یہ ہے کہ حضرت مسیح کی آمد بنی اسرائیل میں دور نبوت کے خاتمہ پر ہوئی تھی اور وہ موسوی سلسلہ کی آخری کڑی تھے۔اس لئے حضرت مسیح ناصری کی والدہ ستارہ تھیں جو فی نفسہ روشن ہوتا ہے مگر کسی اور وجود میں اپنی روشنی منتقل نہیں کر سکتا۔لیکن حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے وجود سے چونکہ قیامت تک ہزاروں اور کروڑوں شمعوں کا روشن ہونا مقدر تھا۔اس لئے حضور کی والدہ ماجدہ کا نام آسمان پر چراغ بی بی رکھا گیا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کیا خوب فرماتے ہیں۔خدایا تیرے فضلوں کو کروں یاد بشارت تو نے دی اور پھر یہ اولاد کہا ہرگز نہیں ہوں گے بڑھیں گے جیسے باغوں میں ہوں شمشاد یہ بریاد بشارت تو نے مجھے کو بار ہا دی فسبحان الذي اخری الأعادي تاریخ وفات کی تعیین حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خاندان کا ایک قلمی روزنامچہ حال ہی میں دریافت ہوا ہے جس کے اکثر اندراجات مرزا غلام قادر صاحب مرحوم کے قلم سے ہیں۔انہوں نے اس میں حضرت والدہ صاحبہ کی تاریخ وفات ۱۲- ذی الحج ۱۲۸۳ھ مطابق ۱۸ اپریل ۱۸۷۷ء) لکھی ہے۔مزار مبارک آپ کا مزار مبارک حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے قدیم خاندانی مقبرہ میں موجود ہے جو مقامی عید گاہ کے پاس ہے اور قادیان سے مغرب کی طرف واقع ہے اس قبرستان کے ایک حصہ کا خاکہ یہ ہے: -1 احاطہ مزار شاہ عبداللہ غازی و فرزند شاہ صاحب موصوف -۲- مائی صاحب جان صاحبہ - بیوہ مرزا غلام حیدر صاحب چی حضرت اقدس مرزا غلام قادر صاحب بر اور کلاں حضرت اقدس -۴- حضرت چراغ بی بی صاحبہ - حضرت مرزا گل محمد صاحب پر دادا حضرت مسیح پاک 00000