لاہور ۔ تاریخ احمدیت

by Other Authors

Page 584 of 666

لاہور ۔ تاریخ احمدیت — Page 584

584 حضرت خلیفتہ المسیح کی کراچی کور وانگی ۲۶ - مارچ ۱۹۵۵ء حضرت امیر المومنین خلیفہ امسیح الثانی رضی اللہ عنہ ۲۶ - مارچ ۱۹۵۵ء کو عازم کراچی ہوئے اور ۲۷ - مارچ کی صبح کو بخیر و عافیت کراچی پہنچ گئے۔9 محترم مولوی نذیر احمد علی صاحب کی وفات پر جماعت احمد یہ لاہور کی طرف سے قرار داد تعزیت حضرت مولانا نذیر احمد علی صاحب رئیس التبلیغ مغربی افریقہ جو ۱۹- مئی ۱۹۵۵ء کو ایک لمبی بیماری کے بعد سیرالیون ( مغربی افریقہ ) میں فریضہ تبلیغ بجالاتے ہوئے وفات پاگئے تھے۔اناللہ وانا اليه راجعون۔ان کی وفات پر ۲۷ - مئی ۱۹۵۵ء کو نماز جمعہ سے قبل محترم جناب چوہدری اسد اللہ خاں صاحب امیر جماعت احمدیہ کی تحریک پر جماعت احمد یہ لاہور نے قرارداد تعزیت پاس کی جس میں آپ کی وفات پر دلی رنج والم کا اظہار کیا گیا اور آپ کی شاندار اسلامی خدمات کے باعث خراج تحسین ادا کیا گیا اور دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح پر سلامتی نازل کرے اور آپ کے درجات بلند فرمائے۔نیز پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے۔۱۶۰ - حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کی لاہور میں تشریف آوری ۱۰ جون ۱۹۵۵ء حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب جو حضرت امیر المومنین رضی اللہ عنہ کے بعد ربوہ کے امیر تھے علاج کی غرض سے مورخہ ۱۰ - جون ۱۹۵۵ء کو لا ہور تشریف لائے اور حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب سلمہ اللہ کو اپنا قائم مقام امیر مقرر فرمایا۔حضرت حکیم شیخ فضل حق صاحب بٹالوی کی وفات ۳ - جولائی ۱۹۵۵ء حضرت حکیم شیخ فضل حق صاحب بٹالہ کے رہنے والے تھے۔والد محترم کا اسم گرامی شیخ نوراحمد صاحب تھا۔آئینہ کمالات اسلام کے آخر میں ۲۷ - دسمبر ۱۸۹۲ء کے جلسہ میں شریک ہونے والے احباب میں آپ کا نام ۱۴۷ نمبر پر درج ہے۔اس جلسہ میں آپ کے والد محترم بھی ساتھ تھے۔جلسہ سالانہ کے بعد جب یہ حضور سے رخصت ہونے لگے تو حضور نے از راہ شفقت ایک ٹوکری خطائیوں کی