لاہور ۔ تاریخ احمدیت — Page 524
524 اس میں پہلی مرتبہ اس کا اعلان فرمایا۔اس کے بعد حضور نے ہوشیار پور لا ہور لدھیانہ اور دہلی کے عظیم الشان جلسوں میں ہزار ہا افراد کے مجمعوں میں مؤکد بعذاب حلف کے ساتھ اس اعلان کا اعادہ فرمایا۔ذیل میں اس تقریر کا ایک حصہ درج کیا جاتا ہے جو حضور نے جودھامل بلڈنگ اور میکلوڈ روڈ کے درمیانی میدان میں ( جہاں اب عظیم عمارتیں تعمیر ہو چکی ہیں۔مؤلف ) لاہور کے ایک عظیم الشان جلسہ میں فرمائی۔اللہ تعالیٰ کا ہزار ہزار شکر ہے کہ خاکسار مؤلف کو بھی اس تقریر کے سنے کا موقعہ ملا۔اس تقریر میں حضور نے فرمایا : خدا تعالیٰ نے ایسے غیب سے سامان پیدا کر دئیے ہیں کہ ہماری جماعت آپ ہی آپ مختلف ممالک میں پھیلتی جارہی ہے اور وہ پیشگوئی پوری ہو رہی ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمائی تھی کہ میرے ذریعہ اسلام اور احمدیت کا نام دنیا کے کناروں تک پہنچے گا۔آپ لوگوں نے دیکھ لیا کہ یہ پیشگوئی جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے ایک بیٹے کے متعلق فرمائی تھی کس شان کے ساتھ پوری ہوئی اور چونکہ اکثر علامات جو اس بیٹے کی بتائی گئی تھیں وہ سالہا سال سے پوری ہو رہی تھیں اس لئے جماعت ہمیشہ مجھے یہ کہا کرتی تھی کہ مصلح موعود آپ ہی ہیں مگر میں نے اس امر کو تسلیم کرنے سے انکار کیا اور میں نے کہا جب تک خدا مجھے آپ یہ اطلاع نہ دے کہ میں اس پیشگوئی کا مصداق ہوں اس وقت تک میرا اپنے آپ کو اس پیشگوئی کا مصداق قرار دے کر دعویٰ کرنا درست نہیں ہوسکتا۔یہی حالت ایک لمبے عرصہ تک رہی یہاں تک کہ اس سال (۱۹۴۴ء) کے شروع میں ۱۵ اور 4 جنوری کی درمیانی رات کو اللہ تعالیٰ نے اپنے الہام کے ذریعہ بتا دیا کہ میں ہی وہ مصلح موعود ہوں جس کا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئی میں ذکر کیا گیا تھا اور میرے ذریعہ ہی دور دراز ملکوں میں خدائے واحد کی آواز پہنچے گی۔میرے ذریعہ ہی شرک کو مٹایا جائے گا اور میرے ذریعہ ہی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا نام دنیا کے کناروں تک پہنچے گا خصوصاً مغربی ممالک میں جہاں تو حید کا نام مٹ چکا ہے وہاں میرے ذریعہ ہی اللہ تعالیٰ تو حید کو بلند کرے گا اور شرک اور کفر کو ہمیشہ کے لئے مٹا دیا جائے گا۔تب جب کہ خدا نے مجھے یہ خبر دے دی۔میں نے دنیا میں اس کا اعلان کرنا شروع کر دیا۔چنانچہ آج میں اس جلسہ میں اسی واحد