لاہور ۔ تاریخ احمدیت — Page 602
602 حضرت حافظ روشن علی صاحب رضی اللہ عنہ کے پاس جن مبلغین نے ٹریننگ حاصل کی آپ ان میں سے ایک ہیں۔کچھ عرصہ آپ نے بھی لاہور میں بحیثیت مبلغ گزارا ہے۔آپ کو عربی ادب کے ساتھ خاص لگاؤ ہے۔آپ مدرسہ احمدیہ اور جامعہ احمدیہ میں پڑھاتے بھی رہے ہیں۔آج کل آپ تحریک جدید کی طرف سے مغربی افریقہ کے ملک گیمبیا میں تبلیغ احمدیت و اسلام کے کام پر مامور ہیں۔ان بزرگوں کے بعد خاکسار کو تقسیم ملک سے قبل اور تقسیم ملک کے بعد تین چار سال کام کرنے کی توفیق ملی۔ان ایام میں چونکہ دار التبلیغ لا ہور کا بجٹ آج کل سے دگنا تھا۔اس لئے ہر ماہ کوئی نہ کوئی تبلیغی ٹریکٹ خاکسار شائع کرتا رہتا تھا۔مسجد احمد یہ بیرون دہلی دروازہ جس کے ملحقہ مکان میں اب خاکسار کی رہائش ہے جماعت کی جامع مسجد کہلاتی تھی اور یہ وہ مبارک مسجد ہے جس میں حضرت امیر المومنین خلیفۃ المسیح الثانی اور جماعت کی دیگر بزرگ ہستیوں نے نمازیں پڑھیں، خطبات دیئے اور جلسوں سے خطاب کیا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور حضرت خلیفہ امسیح الاوّل کے زمانہ میں گو یہ مسجد نہیں تھی مگر چونکہ یہ جگہ اور اس کے اردگرد کی جگہ میاں فیملی کی مملکت تھی اس لئے حضرت مسیح موعود اور حضرت خلیفہ المسیح الاوّل کی کئی تقاریر ان مقامات پر ہوئیں اس لئے یہ مسجد خاص اہمیت رکھتی ہے۔مسجد سے ملحقہ مکان جس میں خاکسار کی رہائش ہے تقسیم ملک سے قبل موجودہ شکل میں نہیں تھا۔ایک برآمدہ اور سامنے ایک دو کمرے تھے۔مگر ۱۹۴۶ء میں محترم شیخ بشیر احمد صاحب امیر جماعت لاہور نے اسے گرا کر نیا مکان بنانے کا فیصلہ کیا جس کی تفصیل پہلے کسی مقام میں گذر چکی ہے۔دوسری مرتبہ ۱۹۵۴ء میں جب خاکسار کا یہاں تبادلہ ہوا، اس وقت بجٹ کی کمی کی وجہ سے با قاعدہ اور مسلسل تبلیغی ٹریکٹ تو شائع نہیں کئے جا سکے مگر اللہ تعالیٰ نے یہاں سلسلہ کی تاریخ سے متعلق چند ایسی کتا میں لکھنے کی تو فیق عطا فرمائی جو موجودہ اور آئندہ نسلوں کیلئے اللہ تعالیٰ کے فضل سے قیمتی سرمایہ ہیں۔اعنی حیات طیبہ ”حیات نور “ اور ”حیات بشیر“۔اس سلسلہ کی چوتھی کتاب اب دوستوں کے ہاتھ میں ہے۔خاکسار کے عرصہ قیام میں بطور معاون محترم مولوی محمد اشرف صاحب ناصر اور محترم راجہ خورشید احمد صاحب منیر نے اور برائے ٹرینینگ محترم مرزا محمد سلیم صاحب اختر، محترم سید شمس الحق صاحب اور محترم مولوی مبارک احمد صاحب جمیل نے قابل قدر کام کیا۔آخر الذکر کو عرصہ ٹرینگ گذارنے کے بعد