لاہور ۔ تاریخ احمدیت

by Other Authors

Page 546 of 666

لاہور ۔ تاریخ احمدیت — Page 546

تعداد خاندان تعداد افراد ۳۹۵ ۸۲ ۱۴۱ ۲۲ ۱۲۹ ۲۴ ۱۲۶ ۲۴ ۸۰۱ ۱۵۲ 546 نمبر شمار نام عمارت رتن باغ جو دھامل بلڈنگ جسونت بلڈنگ سیمنٹ بلڈنگ میزان २ اس نقشہ سے ظاہر ہے کہ ایک سو باون خاندانوں کے آٹھ سو ایک افراد کے لئے صرف چار بلڈنگیں الاٹ کروائی گئی تھیں جو بالکل نا کافی تھیں۔حالانکہ ان خاندانوں میں سے بعض خاندان ایسے بھی تھے جو قادیان میں بڑی بڑی کوٹھیوں میں رہتے تھے۔نوٹ: رتن باغ کے عقب میں چار دیواری کے اندر ایک وسیع ” باغ تھا جس میں کافی پھلدار پودے لگے ہوئے تھے۔اس باغ میں ” جماعت احمد یہ لا ہور نے اپنے پیارے امام اصلح موعود کی اقتداء میں جمعہ کی نمازیں بھی پڑھی ہیں۔اب اس باغ کی جگہ میوہسپتال کے نئے حصہ کی بلڈ نگ بن چکی ہے۔کوٹھی کے اگلے صحن میں بھی جمعہ کی نمازیں ہوتی رہی ہیں۔کوٹھی کے اگلے حصہ میں ایک کمرہ ہے جو کشادہ اور قبلہ رو ہونے کی وجہ سے مسجد کا کام بھی دیتا رہا ہے۔اب یہ کوٹھی گونمنٹ پاکستان نے ہسپتال کی ضرورت کے لئے خالی کروالی ہے اورس کے بدلہ میں ماڈل ٹاؤن ۰۸ اسی اور شملہ پہاڑی کے متصل پام ویو۔دو کو ٹھیاں خاندان مسیح موعود کے نام الاٹ کر دی ہیں۔یونیورسٹی ہال میں لیکچروں کا سلسلہ حضرت خلیفہ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ جب پاکستان میں پہنچے تو باوجو د شدید مالی مشکلات کے حضور نے منتشر جماعت کو اکٹھا کرنے اور انہیں موزوں جگہوں پر آباد کرانے کی کوششیں شروع کر دیں مگر حضور کی نظر صرف اپنی جماعت کی بہتری اور بہبودی تک محدود نہیں تھی بلکہ حضور کو پاکستان کی مضبوطی اور اس کے استحکام کا بھی از حد فکر تھا۔چنانچہ حضور نے یو نیورسٹی ہال لا ہور میں متواتر چھ لیکچر دیئے جن میں ان سکیموں اور تجاویز کا ذکر فرمایا۔جن پر عمل کرنے سے پاکستان محفوظ اور طاقتور ملک