لاہور ۔ تاریخ احمدیت

by Other Authors

Page 404 of 666

لاہور ۔ تاریخ احمدیت — Page 404

404 آپ کے والد محترم کا نام حضرت میاں شہاب الدین تھا۔جنہوں نے آپ کی تبلیغ سے ۱۹۰۳ء میں بیعت کی اور بیعت کے تھوڑا عرصہ بعد انتقال فرمایا۔انا لله و انا اليه راجعون۔اولاد : ( پہلی بیوی سے ) ا۔میاں عبدالرحمن ریٹائر ڈ ڈائر یکٹر سپلائی اینڈ ڈویلپمنٹ (ولادت ۱۸۹۸ء) ۲۔میاں عبد الغنی الیکٹریکل انجنیر (ولادت ۱۹۰۰ء) ۳۔میاں عبد الکریم مرحوم کو اپریٹوسٹور آفیسر ریلوے ( ولادت ۱۹۰۳ ء وفات ۱۹۵۶ء)۔ڈاکٹر عبدالحمید ریٹائر ڈ چیف میڈیکل آفیسر ریلوے ( ولادت ۱۹۰۵ء) ۵۔محترمہ زینب حسن اہلیہ ڈاکٹر حسن احمد جنرل سیکرٹری لجنہ اماءاللہ لاہور محترمہ مبارک بیگم مرحومه زوجه سید یار محمد صاحب ( دوسری بیگم سے ) ا۔میاں مبارک احمد ( ولادت ۱۹۲۴ ء ) حضرت حکیم مولوی اللہ بخش خاں صاحب رضی اللہ ع کی زندگی کا ایک ورق از قلم محترم ثاقب صاحب زیر وی مدیر ہفتہ وار لا ہور) ولادت : فروری ۱۸۷۷ء بیعت : اپریل ۱۹۰۵ء وفات : ۱۲۔مارچ ۱۹۶۳ء اللہ بخش ! بس !! اس سے آگے میں حضرت مرزا صاحب اور ان کی جماعت کے خلاف ایک لفظ نہیں سن سکتا۔مجھے تم سے بیٹوں کی طرح محبت تھی جو میں اب تک چپ رہا۔ور نہ یہ دیکھو تیری باتوں سے میرے سارے بدن کے رونگٹے کھڑے ہو گئے ہیں۔مسجد والے میرے رازق نہیں ہیں۔اگر انہوں نے کوئی الزام لگا کر مجھے یہاں سے نکال دیا۔پھر ؟ بس ! الله واحد فى السماء وانا واحد فی الزيرۃ۔تم دیکھ لو گے میرا خدا مجھے کبھی اکیلا نہیں چھوڑے گا۔“ یہ تھے زیرہ ضلع فیروز پور میں احمدیت کی تخم ریزی کرنے والے جیڈ گروہ کے سرخیل