لاہور ۔ تاریخ احمدیت — Page 581
581 بعد حضور وارث روڈ پہنچے اور نو تعمیر شدہ مکانات دیکھے۔وہاں بھی لوگ استقبال کے لئے نہایت تپاک سے آگے بڑھے اور خدام کے جذبہ خدمت خلق کو سراہتے ہوئے ممنونیت کا اظہار کیا۔وہاں اردگرد گندہ پانی کھڑا تھا۔حضور نے فرمایا کہ اس کی صفائی کا بندوبست ہونا چاہئے۔مکرم قائد صاحب نے عرض کیا کہ حضور یہاں کارپوریشن کی معرفت ڈی۔ڈی۔ٹی چھٹڑ کوا دی گئی تھی۔اس پر حضور نے مزید فرمایا کہ ایک آدھ مرتبہ دوا میں چھڑکنا بے فائدہ ہے جب تک صفائی کا مکمل انتظام نہ ہو۔اس کے بعد حضور فیروز پور روڈ پر ذیلدار پارک کے قریب کانگڑہ آبادی نام کی بستی میں تشریف لے گئے۔یہاں حضور نے وہ آٹھ مکان دیکھے جو پچھلے دنوں خدام نے تعمیر کئے تھے۔جب لوگوں کو حضور کی آمد کا پتہ چلا تو وہ دوڑتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔وہ سارے کے سارے مکانات کی بسرعت تعمیر پر سرتا پا تشکر بنے ہوئے تھے۔ملتان روڈ پر کچے مکانوں کی مہاجر آباد نام ایک کالونی ہے۔جب حضور اس بستی میں پہنچے تو لوگ بڑے اشتیاق سے حضور کے گرد جمع ہو گئے اور خدام کی امدادی سرگرمیوں کی تعریف کرتے ہوئے حضور سے مصافحے کئے اور اپنی مشکلات بیان کیں۔انہیں قائد صاحب خدام الاحمدیہ لا ہور نے ریلیف آفس کا پتہ دیا اور ان سے کہا کہ جب بھی ضرورت ہو وہاں آکر ملیں۔اس کے بعد حضور ملتان روڈ پر ہی چونی لال سے ملحق ایک نئی بستی میں تشریف لے گئے۔یہاں خدام نے ۲۶ مکان تعمیر کئے تھے جو ہر طرح مکمل حالت میں تھے۔حضور نے مکرم امیر صاحب کو ہدایت فرمائی کہ وہ ان لوگوں کو تھوڑا بہت سامان فراہم کرنے کے لئے کہیں تا ان کے مکانوں کے آگے پردے کی دیواریں کھینچ دی جائیں۔اس ضمن میں ایک صاحب مکرم سید نیا ز علی صاحب نے جو اسلامیہ کالج لاہور سے تعلق رکھتے ہیں دخل دیتے ہوئے سستے داموں مٹی فراہم کرنے کا ذمہ لیا۔مکرم امیر صاحب نے پوچھا کیا آپ بھی یہیں رہتے ہیں۔انہوں نے جواب دیا کہ میں تو نواں کوٹ میں رہتا ہوں۔آپ لوگوں کی بر وقت اور بے لوث خدمات مجھے سرکار ( حضور رضی اللہ عنہ ) کی زیارت کے لئے یہاں کھینچ لائی ہے۔آپ کے خدام نے جس قدر محنت اور جانفشانی سے کام کیا ہے میں اس سے بے حد متاثر ہوا۔مجھے ابھی ابھی پتہ لگا کہ آج سر کار اس علاقے میں تشریف لائے ہوئے ہیں چنانچہ میں سنتے ہی زیارت سے شرفیاب ہونے کے لئے دوڑا چلا آیا۔ایک بوڑھی عورت کی درد بھری درخواست حضور ان مکانوں کے معائنہ کرنے کے بعد واپس تشریف لے جاہی رہے تھے کہ ایک بڑھیا