لاہور ۔ تاریخ احمدیت

by Other Authors

Page 324 of 666

لاہور ۔ تاریخ احمدیت — Page 324

324 محترم ملک مظفر احمد صاحب موصی ہیں اور حلقہ سول لائنز میں رہائش رکھتے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کی عمر میں برکت دے۔احباب جماعت کے لئے بہت عمدہ نمونہ ہیں۔اولاد: قمر النساء۔ممتاز احمد۔منور احمد۔اعجاز احمد۔ذکا ءاحمد۔ضیاء النساء۔سلیم احمد محترم با بو محمد منظور الہی صاحب (غیر مبائع) ولادت: بیعت : وفات: محترم با بومحمد منظور الہی صاحب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں احمدی ہوئے۔بڑے خاموش طبع اور انتھک کارکن تھے۔ٹیلیگراف آفس میں کام شروع کیا اور ٹیلیگراف انسپکٹر ہو کر ریٹائر ہوئے۔حضرت خلیفتہ المسیح الاوّل رضی اللہ عنہ کی وفات کے بعد انجمن اشاعت اسلام لاہور کے ساتھ منسلک ہو گئے۔کئی ایک کتب انگریزی اور اردو میں تالیف کیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ملفوظات کا ابتدائی حصہ اور حضور کے الہامات و مکاشفات جمع کر کے شائع کروائے۔دیگر ممالک کی لائبریریوں میں سلسلہ کا لٹریچر بھیجنا ان کا خاص مشغلہ تھا۔بحری جہازوں کی لائبریریوں میں بھی لٹریچر بھیجا۔کافی عرصہ ہوا۔آپ وفات پاچکے ہیں۔محترم بابو عبد الحمید صاحب ریلوے آڈیٹر ولادت: ۱۸۸۴ء بیعت: جون ۱۹۰۳ء محترم جناب با بوعبد الحمید صاحب ریلوے آڈیٹر ولد چوہدری نبی بخش صاحب قوم چوہان سکنہ موضع گوندل تحصیل رنبیر سنگھ پورہ ریاست جموں فروری ۱۸۸۴ء میں بمقام را ولپنڈی پیدا ہوئے۔تعلیم سیالکوٹ میں حاصل کی۔جہاں میٹرک کا امتحان مارچ 19ء میں پاس کیا۔امتحان ختم ہوتے ہی پٹیالہ میں اکو نٹنٹ جنرل کے دفتر میں ملازم ہو گئے۔وہاں دس سال ملازمت کی۔کلرک بھرتی ہوئے تھے۔مارچ ۱۹۰۷ ء میں سپر نٹنڈنٹ ہو گئے اور بعد ازاں گزیٹڈ آفیسر بن گئے۔بعدہ ایک خاص کام کی خاطر آپ کا تبادلہ ریلوے آؤٹ آفس لاہور میں کر دیا گیا اور چونتیس سال کی ملازمت کے بعد اپنی درخواست پر ۱۰ اپریل ۱۹۳۵ء کو ریٹائر ہو کر پیشن حاصل کر لی۔اور اسی دن جیمز کری اینڈ کمپنی ریلوے آڈیٹر لاہور میں ملازم ہو گئے۔کمپنی کی طرف سے جنرل ولسن نے آپ کی تقرری کی منظوری ۱۹۳۴ء