لاہور ۔ تاریخ احمدیت — Page 276
276 ہوتا ہو۔بعض اوقات دن میں مختلف مقامات پر کئی کئی لیکچر ہو جاتے تھے۔تبلیغ کا شوق جنوں کی حد کو پہنچا ہوا تھا۔سخت نڈر اور دین کے معاملہ میں بہت با غیرت واقع ہوئے تھے۔اس کی صد ہا مثالیں بیان کی جا سکتی ہیں۔اعلیٰ علمی طبقہ میں بھی تبلیغ کا خاص شوق تھا۔چنانچہ یونیورسٹی کے نامور پروفیسروں اور دیگر دانشوروں سے انفرادی ملاقاتیں کر کے بھی تبلیغ کا فریضہ سرانجام دیتے تھے۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو دو بیویوں سے گیارہ بیٹے اور دو بیٹیاں عطا فرما ئیں۔بیٹوں کو آپ نے خدمت دین کیلئے وقف کر دیا تھا۔اس پر سید نا حضرت خلیفہ امسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے خوشنودی کا اظہار کرتے ہوئے آپ کے اس جذبہ کو تمام جماعت کے لئے ایک قابل تقلید نمونہ قرار دیا۔آپ کے چار فرزندوں کو زندگی وقف کرنے اور خدمات بجالانے کی توفیق ملی۔آپ کی اولاد کے نام درج ذیل ہیں : ا محمود احمد خاں صاحب نائب امیر جماعت احمد یہ راولپنڈی و زعیم اعلی مجلس انصارالله را ولپنڈی ۲۔مسعود احمد خاں دہلوی اسسٹنٹ ایڈیٹر الفضل و مدیر ماہنامہ انصار اللہ ربوہ ۳۔مقصود احمد خاں صاحب امیر جماعت احمدیہ کنری ضلع تھر پارکر ۴۔مولو د احمد خاں صاحب سابق مبلغ انگلستان و امام مسجد احمد به لندن ۵۔سعود احمد خاں صاحب ایم۔اے ٹیچر احمد یہ سیکنڈری سکول کماسی۔غانا مغربی افریقہ۔مرغوب احمد خاں صاحب حال مقیم لندن ے۔محبوب احمد خاں صاحب اوور سیر کراچی مشہو داحمد خاں صاحب راولپنڈی ۹۔داؤ داحمد خاں صاحب واہ کینٹ ۱۰۔مود و د احمد خاں صاحب کراچی ۱۱۔ودو د احمد خاں صاحب متعلم فرسٹ امیر تعلیم الاسلام کا لج ربوہ ۱۲ صالحہ خاتون صاحبہ اہلیہ مکرم مختار احمد صاحب پسر محترم با بونذیر احمد صاحب مرحوم سابق امیر جماعت احمد یہ دہلی ۱۳۔بشری خاتون متعلمه نصرت گرلز سکول ر بوه