لاہور ۔ تاریخ احمدیت

by Other Authors

Page 228 of 666

لاہور ۔ تاریخ احمدیت — Page 228

228 رنگ میں سلسلہ عالیہ کی عظیم الشان خدمات سرانجام دیں۔آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زندگی میں اور حضرت خلیفہ امیج اول رضی اللہ عنہ کی زندگی میں بھی ریویو آف ریلیجنز انگریزی اور اردو کے ایڈیٹر رہے۔صدر انجمن احمدیہ کے سیکرٹری شپ کے فرائض بھی سر انجام دیتے رہے۔مگر افسوس کہ خلافت اولیٰ میں سید نا حضرت محمود ایدہ اللہ بنصرہ العزیز کی نیکی، تقویٰ اور علمی قابلیتوں کی وجہ سے حسد میں مبتلا ہو گئے۔ان کا خیال تھا کہ حضرت خلیفتہ امیج اول کے بعد خلافت کا بارگراں ان کے کندھوں پر ہی ڈالا جائے گا مگر سید نا حضرت محمود ایدہ اللہ کی طرف رجوع خلق کو دیکھ کر چکرا گئے اور خلافت ثانیہ کی ابتدا میں ہی قادیان دارالامان کو ترک کر کے احمد یہ بلڈنگس لاہور میں اپنا الگ مرکز بنا لیا۔جناب خواجہ کمال الدین صاحب جناب ڈاکٹر سید محمدحسین شاہ صاحب جناب ڈاکٹر یعقوب بیگ صاحب اور جناب شیخ رحمت اللہ صاحب وغیرہ کو ساتھ لے کر انجمن احمد یہ اشاعت اسلام لاہور کی بنیاد ڈالی اور ساری عمر سید نا محمود ایدہ اللہ بنصرہ العزیز کی مخالفت میں گزار کر ۱۳۔اکتوبر ۱۹۵۱ء کو بمقام کراچی وفات پاگئے۔فانا لله و انا اليه راجعون۔آپ ترجمہ قرآن کریم انگریزی اور دیگر متعدد کتب کی تالیف کی وجہ سے خاص طور پر مشہور ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ایک مرتبہ خواب میں مولوی صاحب مرحوم کو کہا کہ آپ بھی صالح تھے اور نیک ارادہ رکھتے تھے۔آؤ ہمارے ساتھ بیٹھ جاؤ“۔جناب مولوی غلام محی الدین صاحب قصوری (غیر از جماعت) ولادت: بیعت : مارچ ۱۸۹۷ء وفات : ۱۹۶۴ء مولوی غلام محی الدین صاحب قصوری ابھی بچہ ہی تھے کہ اپنے والد ماجد حضرت ڈاکٹر بوڑے خاں صاحب قصوری کے ساتھ قادیان جایا کرتے تھے۔حضرت ڈاکٹر صاحب تو بہت ہی مخلص اور فدائی احمدی تھے۔مگر مولوی صاحب بڑے ہو کر عملاً احمدیت کو چھوڑ گئے۔وکالت میں بہت نام پیدا کیا اور آخر عمر میں کافی عرصہ انجمن حمایت اسلام لاہور کے صدر رہے۔آپ کا نام بھی ۳۱۳۔اصحاب کی فہرست مندرجہ " انجام آتھم میں درج ہے۔آپ نے بیعت تو مارچ ۱۸۹۷ء میں کی تھی مگر چونکہ بیعت