لاہور ۔ تاریخ احمدیت

by Other Authors

Page 17 of 666

لاہور ۔ تاریخ احمدیت — Page 17

17 جماعت احمدیہ لاہور کی ذمہ داریاں بیان فرمودہ حضرت امیر المومنین خلیفہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز) ”ہماری جماعت کے دوستوں کو یہ امر یا د رکھنا چاہئے کہ احمدیت کو قائم ہوئے ایک لمبا زمانہ گذر چکا ہے۔اگر براہین احمدیہ سے اس زمانہ کو لیا جائے تو ۷۰۔اے سال ہو گئے ہیں اور اگر بیعت کے آغاز سے اس زمانہ کو شمار کیا جائے تو پھر ۶۵ سال ہو گئے ہیں اور یہ ایک بہت بڑا وقت ہے۔اور گو قوموں کی عمر کے لحاظ سے اتنے سال کوئی زیادہ لمبا زمانہ نہیں سمجھے جا سکتے۔لیکن انسانوں کی عمر میں یہ ایک بہت بڑا وقت ہے۔اس تمام عرصہ میں ابتدائی زمانہ سے ہی لاہور کا ایک حصہ احمدیت کے ساتھ شامل رہا ہے۔ہم چھوٹے ہوتے تھے جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ سفروں میں ہم آتے جاتے تھے۔اس وقت عموماً جب آپ کو رستہ میں ٹھہر نا پڑتا تو لا ہو ر یا امرتسر میں ہی ٹھہرتے۔یوں ابتدائی زمانہ میں آپ کا قیام زیادہ تر لو دھیا نہ میں رہا ہے لیکن جماعت کے لحاظ سے لا ہور کی جماعت ہمیشہ زیادہ رہی ہے اور دوسری جماعتوں کی نسبت زیادہ مستعد رہی ہے۔چونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اپنے والد صاحب کے زمانہ میں مقدمات کے لئے اکثر لاہور آتے تھے اور آپ کے والد صاحب کے تعلقات بھی زیادہ تر لاہور کے رؤساء سے تھے اس لئے ابتدائی ایام میں ہی یہاں ایک ایسی جماعت پائی جاتی تھی جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے اخلاص رکھتی تھی۔الہی بخش اکو نٹنٹ جو بعد میں شدید مخالف ہو گئے وہ بھی یہیں کے تھے۔مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی جو بعد میں کفر کا فتویٰ لگانے والوں کے سردار بنے۔وہ بھی یہیں چنبیاں والی مسجد کے امام تھے اور ان کا زیادہ تر اثر اور رسوخ لاہورہی میں تھا گو وہ رہنے والے بٹالہ کے تھے۔اسی طرح میاں چراغ دین صاحب، میاں معراج دین صاحب اور میاں تاج دین صاحب کے حضرت مسیح موعود علیہ سے بہت پرانے تعلقات تھے۔میاں چراغ دین صاحب اور میاں معراج دین صاحب کا خاندان اپنے پرانے تعلقات کے لحاظ سے جو بیعت سے بھی پہلے کے تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی نگاہ میں بہت قربت رکھتا تھا۔پھر حکیم محمد حسین صاحب قریشی جنہوں نے دہلی دروازہ والی مسجد بنوائی ان کے تعلقات بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے بہت قدیم اور مخلصانہ تھے۔میاں چراغ دین صاحب مرحوم کے تعلقات تو الہی بخش اکو نٹنٹ سے بھی