لاہور ۔ تاریخ احمدیت

by Other Authors

Page 327 of 666

لاہور ۔ تاریخ احمدیت — Page 327

327 محترم با بوصاحب جناب چوہدری صاحب کی عدم موجودگی میں امارت کے فرائض بھی سرانجام دیتے رہے جیسا کہ ذیل کی چٹھیوں سے ظاہر ہے۔بسم اللہ الرحمن الرحیم محمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم مکرم شیخ صاحب السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ جناب امیر صاحب نے آپ کو جولائی کے آخر تک اپنی جگہ قائمقام امیر مقرر کیا ہے اور آپ کی جگہ شیخ عبد المالک صاحب کو فنانشل سیکرٹری۔اطلاعاً عرض ہے۔آپ مہربانی کر کے محاسب کا کام شیخ صاحب موصوف کے سپرد کر دیں۔والسلام خاکسار ( ڈاکٹر ) عبید اللہ خاں عفی اللہ عنہ ۱۴۔جولائی ۱۹۲۶ء ( سیکرٹری مجلس عاملہ ) بسم اللہ الرحمن الرحیم لاہور 30-7-1926 مکرمی با بوصا حب السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ میں غالبا ۲۔اگست کو پھر باہر چلا جاؤں گا اور انشاء اللہ العزیز ۱۵۔اگست کو واپس آؤں گا۔آپ میری غیر حاضری میں امارت کے فرائض سرانجام دیتے رہیں۔جزاک اللہ احسن الجزاء والسلام خاکسار ظفر اللہ خان حضرت خلیفہ لمبی الثانی رضی اللہ عنہ نے اکتو بر ۱۹۴۰ء میں آپ کوصدرانجمن احمدیہ کا آڈیٹر مقرر فرمایا۔تقسیم ہند تک آپ یہ کام کرتے رہے۔جیسا کہ ذیل کی چٹھیوں سے ظاہر ہے۔۱- از نظارت علیا صد را انجمن احمد به قادیان دارالامان نمبر ۴/۸۴۲ مورخہ ۱۰۔اکتوبر ۱۹۴۰ء بخدمت مکرم با بوعبد الحمید صاحب آڈیٹر لاہور