لاہور ۔ تاریخ احمدیت — Page 192
192 ,Healthy اس تین بار کی آواز نے مجھے بیدار کر دیا کہ صحت ہو گئی ہے۔پس میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے حضرت مسیح موعود کی دعاؤں سے قریباً ہمیں پچیس برس تک کبھی سر درد سے بھی بیمار نہیں ہوا۔اور دیگر آپ کی دعاؤں کے طفیل اللہ تعالیٰ کی طرف سے کچھ ایسے سامان مہیا ہو گئے کہ متواتر چھ سال کے بعد صحت یاب ہونے پر اولاد پیدا ہونی شروع ہوئی اور اللہ تعالیٰ نے تین لڑکے اور چار لڑکیاں عطا فرمائیں۔هذا من فضل ربی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی دعاؤں اور قوت قدسی سے فیضان روحانیت، تقویٰ، طہارت اور نور ایمان میں ترقی ہوئی اور نور یقین میں اضافہ ہوا۔ریلوے اسٹیشن راولپنڈی سے میری تبدیلی در گئی ہو گئی۔درگئی غیر علاقہ کے پاس ریلوے اسٹیشن ہے۔وہاں میری تبدیلی اس لئے کی گئی کہ پٹھان لوگ نومسلم ہونے کی وجہ سے اس کے ساتھ برا سلوک نہیں کریں گے۔خطرناک علاقہ ہونے کی وجہ سے تنخواہ بھی دگنی تھی۔مگر گھر کے سب لوگوں نے وہاں جانے سے انکار کر دیا۔میں دو روز کی رخصت لے کر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت میں حاضر ہوا۔حضور بیمار تھے مگر اس کے باوجود بڑے کمرے میں ٹہل کر کچھ لکھ بھی رہے تھے۔میرا رقعہ پہنچنے پر حضور نے ایک بڑھیا کے ذریعہ مجھے اندر بلوا بھیجا۔دیکھتے ہی محبت سے فرمایا کہ کھانا کھا لیا ہے؟ اور گھر میں خیریت ہے؟ میں نے عرض کیا۔حضور میرے لئے دعا فرما دیں میری تبدیلی در گئی ہوگئی ہے اور درگئی غیر علاقہ کے متصل ہے جہاں آج کل لڑائی ہو رہی ہے۔میں وہاں پر جانا نہیں چاہتا۔حضور نے فرمایا۔آپ چلے جائیں۔اللہ تعالیٰ رحم کرے گا۔گورنمنٹ جہاں حکم دے انکار نہ کیا کریں۔اللہ تعالیٰ ناراض ہوتا ہے۔مگر میں نے دوبارہ عرض کیا کہ میرے گھر والے ڈر کے باعث وہاں جا کر رہنا پسند نہیں کرتے۔پس آپ دعا فرمائیں۔جب میں واپس راولپنڈی گیا تو ریلوے چپڑاسی دوڑتا ہوا میرے پاس آیا کہ آپ کی تبدیلی کینسل ہو گئی ہے۔آپ سرائے کالا کے پاس لے کر وہاں چلے جائیں۔میں حیران ہو کر سوچنے لگا کہ حضرت اقدس کی دعاؤں کا کس قدر جلدی اثر ہوتا ہے۔حضور فرمایا کرتے تھے کہ اس مقدس مقام ( قادیان) پر بار بار آیا کریں اور بہت بہت عرصہ رہا کریں۔اللہ تعالیٰ ہر شخص کو توفیق بخشے کیونکہ یہ ایام پھر نہ ملیں گے اور یہ کہانیاں رہ جائیں گی۔ان ایام میں یعنی ۹۴ء میں حضور کے دو ملازم تھے۔حافظ حامد علی خاں صاحب اور میاں رجب علی صاحب حافظ صاحب حضور کے پرائیویٹ کام کرتے اور میاں رجب علی صاحب لنگر خانہ میں کام