تاریخ افکار اسلامی — Page 397
تاریخ افکارا سلامی ٣٩٧ سے ہی اپنے امام وقت کی رہنمائی میں مسلسل اس نصب العین کی طرف رواں دواں ہے اس جماعت کی عظمت کردار کا یہ ثبوت کافی ہے کہ علامہ اقبال نے بھی اس جماعت کو اسلامی سیرت کا ٹھیٹھ نمونہ قرار دیا اور مشہور احراری لیڈر چوہدری افضل حق صاحب نے لکھا۔آریہ سماج کے معرض وجود میں آنے سے پیشتر اسلام جسید بے جان تھا جس میں تبلیغی حس مفقود ہو چکی تھی۔مسلمانوں کے دیگر فرقوں میں تو کوئی جماعت تبلیغی اغراض کے لئے پیدا نہ ہو سکی ہاں ایک دل مسلمانوں کی غفلت سے مضطرب ہو کر اُٹھا۔ایک مختصری جماعت اپنے گر و جمع کر کے اسلام کی نشر و اشاعت کے لئے بڑھا۔اور اپنی جماعت میں وہ اشاعتی تڑپ پیدا کر گیا جو نہ صرف مسلمانوں کے مختلف فرقوں کے لئے بلکہ دنیا کی تمام اشاعتی جماعتوں کے لئے نمونہ ہے" لیے۔مشہور ہندو اخبار تیج دیلی نے جماعت احمدیہ کے اثر و رسوخ کا اعتراف کرتے ہوئے لکھا۔تمام دنیا کے مسلمانوں میں سے سب سے زیادہ ٹھوس اور مؤثر اور مسلسل تبلیغی کام کرنے والی طاقت جماعت احمدیہ ہے۔بلا مبالغہ احمد یہ تحر یک ایک خوفناک آتش فشاں پہاڑ ہے جو بظاہر اتنا خوفناک معلوم نہیں ہوتا لیکن اس کے اندر ایک تباہ کن اور سیال آگ کھول رہی ہے جس سے بچنے کی کوشش نہ کی گئی تو کسی وقت موقع پا کر ہمیں جھلس دے گئی ہے۔مشہور پادری ڈاکٹر زویمر نے ایک مضمون لکھا جو چرچ مشنری ریویو آف لندن میں شائع ہوا اس مضمون میں ڈاکٹر صاحب جماعت احمد یہ کا ذکر کرتے ہوئے لکھتے ہیں۔نیہ ایک اسلحہ خانہ ہے جو ناممکن کو ممکن بنانے کے لئے تیار کیا گیا ہے اور ایک زیر دست عقیدہ ہے جو پہاڑوں کو اپنی جگہ سے ہلا دیتا ہے۔“ ج حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے کارناموں میں سے تیسرا بڑا کارنامہ خلافت على منهاج النبوة " کا قیام ہے۔اس خلافت کے بارہ میں اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فتنہ ارتداد اور پولیٹیکل قلابازیاں طبع دوم صفحه ۲۴ کے اخبار تیج ۲۵۴ / جولائی ۱۹۲۷ء