تاریخ افکار اسلامی — Page 389
تاریخ افکارا سلامی ٣٨٩ اس گدھے کی ایک صفت یہ بیان کی گئی ہے کہ اس کی خوراک آگ اور پانی پر مشتمل ہوگی اور وہ بھاپ کی طاقت سے چلے گا۔۔اس گدھے کی دوسری علامت یہ بیان ہوئی ہے کہ وہ دھوئیں کے بادل چھوڑے گا۔اس گدھے کی تیسری علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ اُس کے ایک قدم اور دوسرے قدم کے درمیان کا فاصلہ بھی ایک دن رات کبھی تین دن رات کا ہوگا بلکہ بعض اوقات وہ اپنی تیز رفتاری کی وجہ سے سورج کو بھی پیچھے چھوڑ جائے گاتے۔۔اس دجالی گدھے کی چوتھی علامت یہ ہے کہ اُس میں کھڑکیاں اور دروازے ہوں گے اور اُس کے اندر روشن دیے جل رہے ہوں گے۔۔اس گدھے کی پانچویں علامت یہ ہے کہ اُس کے دونوں کانوں کے درمیان سترگز کا فاصلہ ہوگا۔( یہ غالبا اُس سمعی رابطہ کی طرف اشارہ ہے جو ڈرائیور اور کنٹرولر کے درمیاں قائم ہوتا ہے) - اس دجالی گدھے کی چھٹی علامت یہ ہے کہ وہ خشکی اور تری دنوں پر بڑی تیز رفتاری سے چلے گا۔( یہ زمینی اور بحری دونوں ذرائع مواصلات کی طرف اشارہ ہے ) اس گدھے کی ساتو میں علامت یہ ہے کہ وہ شیخ مار کر لوگوں کو اپنی طرف بلائے گا۔(یہ روانگی کے بارن یا سائرن کی طرف اشارہ ہے )۔اس عجیب و غریب گدھے کی آٹھویں علامت یہ ہے کہ اُس کے درمیان سواریاں بیٹھیں گی 2 ا مرقاة شرح مشكوة كتاب الفتن جلد ۲ صفحه ۲۲۱ كنز العمال جلدی صفحه ۲۶۶ كنز العمال جلدی صفحه ۲۰۱۰۲۰۰ حدیث نمبر ۲۱۱۰ کنز العمال جلد صفحه ٢٦٧،٢٦٦- بحار الانوار باب علامات ظهوره عليه السلام جلد ۵۲ صفحه ۱۹۳ ما را حیاء التراث العربی بیروت لبنان طبع ثالث ۱۹۸۳ء بحار الانوار جلد ۵۲ صفحه ۱۹۳ ه مشكوة كتاب الفتن باب العلامات بين يدى الساعة الفصل الثالث صفحه ۴۷۷ - كنز العمال جلد صفحه ۲۰۱ تنوير القلوب صفحه ۶۸ مؤلفه الشيخ محمد امين الكردى طبع سادس مطبعة السعادة مصر ١٣٢٨هـ - نزهة المجالس جلدا صفحه ۱۰۹ مطبوعه مطبع ميمنيه مصر ١٣٠٦هـ کے بحار الانوارباب علامات ظهوره عليه السلام جلد ۵۲ صفحه ۱۹۴ نیز کنز العمال جلده صفحه ۲۶۷ كتاب تنوير القلوب صفحه ۶۸ مؤلفه محمد امين الكردى الطبعة السادسه مطبوعه مطبعة السعادة مصر ۱۳۳۸ھ۔سورۃ العادیات میں بھی ایسی سواریوں کی طرف اشارہ ہے۔واللہ اعلم بالصواب