تاریخ افکار اسلامی — Page 223
تاریخ افکا را سلامی ۲۳۳ اللہ تعالیٰ بے وصف تھا اُس کے لئے کوئی صفت ثابت نہ تھی بعد میں اُس نے اپنی صفات کو پیدا کیا اور اُن سے متصف ہوا۔انى أَنَّهُ لَمْ يَكُنْ حَيَّا وَلَا قَادِرًا وَلَا سَمِيعًا وَلَا بَصِيرًا وَلَا عَالِمًا وَلَا مُرِيكا حَتَّى خَلَقَ لِنَفْسِهِ حَيْوَةً وَقَدَرَةً وَسَائِرَ الصَّفَاتِ المَذْكُورَةِ فَصَارَ بَعْدَ ذَلِكَ حَيًّا قَادِرًا الخ - معتزلہ میں سے قدریہ ، بصریہ اور کرامیہ کا نظریہ بھی قریبا قریبا ہی تھا۔کما سیجی۔١ اليُونُسيه- یہ فرقہ یونس بن عبد الرحمن اھمی کا پیر د تھا۔یہ فرقہ بھی اثنا عشریہ کی ہی ایک شاخ ہے لیکن خدا تعالیٰ کے بارہ میں ایک خاص نظریہ رکھنے کی وجہ سے اسے الگ فرقہ شمار کیا گیا ہے۔+ اس فرقہ کا نظریہ یہ ہے کہ اللہ تعالی عرش پر متمکن ہے اور اس کے عرش کو آٹھ فرشتے اُٹھائے ہوئے ہیں۔یہ فرشتے عرش کے لحاظ سے کو کمزور ہیں لیکن جس طرح تحریکی نامی پرندہ ہوتا ہے جس کا جسم بہت ا اور بڑا ہوتا ہے اور ٹانگیں انتہائی پتلی اور کمزور ہوتی ہیں لیکن اس کے باوجود وہ کمر و ٹانگیں اس کے بھاری جسم کو اُٹھائے رکھتی ہیں اسی طرح یہ فرشتے کمزور ہونے کے باوجود عرش کو اُٹھائے ہوئے ہیں۔الشَّيْطَانِه یه فرق محمد بن العمان شیطان الطاق کا پیرو ہے۔بعض شیعہ اس سے بڑی عقیدت رکھتے تھے اور اسے شیطان الطاق کی بجائے مُؤمِنُ الطاق کہتے تھے۔حضرت امام ثوری کو بھی اس سے بڑی عقیدت تھی وہ کہا کرتے تھے کہ محمد بن العمان کو دیکھ کر مجھے سمجھ آئی کہ صوفی کے کہتے ہیں بہر حال یہ اپنے زمانے میں معروف ومشہور صوفیاء میں شمار ہوتا تھا اور امام جعفر کا ہمعصر تھا۔خدا تعالی کے بارہ میں اس کے نظریات بھی مذکور و بالا ہشامیہ فرقے کے نظریات سے ملتے جلتے تھے۔محمد بن النعمان بھی بڑی متنازع فیہ شخصیت کا حامل تھا۔بعض اُسے ولی اللہ مانتے تھے اور بعض اُسے گھلا کھلا شیطان کہتے تھے۔کے ١٢- الكامِلیہ۔یہ فرقہ ابو کامل کا پیرو تھا۔اس فرقہ کا نظریہ تھا کہ تمام صحابہ (وَالْعِبَاذُ بالله) کافر ہیں۔عام صحابہ اس لئے کہ انہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ آلہ و سلم کے حکم کی خلاف ورزی کی اور علی کو خلیفہ ماننے کی بجائے ابو بکر کو خلیفہ چن لیا اور علی اس لئے کافر ہیں کہ انہوں نے اپنا حق حاصل کرنے کے لئے جنگ نہیں کی بلکہ چپ کر کے بیٹھ گئے۔علاوہ ازیں اس فرقہ کا یہ بھی نظر یہ ہے کہ علی اپنی الفرق بين الفرق صفحه ۴۹ الفرق بين الفرق صفحه ۴۸