تاریخ افکار اسلامی

by Other Authors

Page 113 of 433

تاریخ افکار اسلامی — Page 113

تاریخ افکا را سلامی اور مروجہ علوم کی طرف توجہ مبذول نہ کر سکے تھے۔آپ کی عمر پندرہ سال کے قریب ہوگی کہ ایک روز بازار میں جاتے جاتے اس زمانہ کے مشہور محدث حضرت امام شعبی سے ملنے کا اتفاق ہوا۔کسی بات پر انہوں نے محسوس کیا کہ بچہ ذہین اور قابل لگتا ہے۔اس پر انہوں نے ابو حنیفہ کو نصیحت کی کہ وہ تحصیل علم کی طرف توجہ کریں۔آپ امام شعبی کی نصیحت سے متاثر ہوئے اور طبعی مناسبت کے لحاظ سے کوفہ کے مختلف مدارس کا جائزہ لیا۔شروع شروع میں آپ نے علم کلام تھے میں دلچسپی لی اور اس کے لیے بصرہ بھی گئے جو اس زمانہ میں علم کلام کا مرکز تھا لیکن کچھ مطالعہ کے بعد اس نتیجہ پر پہنچے کہ اس علم میں تو عمل اور انہماک انسان کو جھگڑالو اور مکابر وپسند بنا دیتا ہے۔اس کی ساری بخشیں بے کار اور بے نتیجہ ہیں ان کا مال سخت دلی اور سیاہ باطنی ہے۔یہ باتیں سوچ کر آپ نے اس شغل کو ترک کر دیا سے لیکن علم سے جو دلچسپی اور انس پیدا ہو گیا تھا اس نے آرام سے نہ بیٹھنے دیا۔آپ نے فقہ کے مدارس کا جائزہ لیا کیونکہ اس زمانہ میں اس علم کا بھی خاصہ چہ چاتھا۔آپ کو حضرت حماد بن ابی سلیمان" کا درس فقہ بہت پسند آیا۔حتما در وایت اور درایت کے جامع تھے اور کوفہ کے سر بر آوردہ عالم اور فقیہ مشہور تھے۔چنانچہ ابو حنیفہ ان کے مدرسہ سے منسلک ہو گئے اور فقہ کا درس لینا شروع کیا اور پھر استاد اور شاگر د مناسبت طبع کے لحاظ سے فیضان علمی کا سر چشمہ بن گئے اور یتعلق بڑھتے بڑھتے عاشقانہ رنگ اختیار کر گیا۔حضرت کا دامام ابراہیم نخعی کے شاگر دتھے اور شخصی کو بواسطہ عالقہ مشہور صحابی حضرت عبداللہ بن مسعودؓ سے شرف تلمذ حاصل تھا۔حضرت ابن مسعودؓ کو حضرت عمر نے علم دین سکھانے کے لیے کوفہ بھیجا تھا۔نخعی نے حضرت علی کرم اللہ وجہہ سے بھی استفادہ کیا تھا۔اس طرح امام ابو حنیفہ کا سلسلہ علم ایک ایسے اجتہاد پر ورمدرسہ سے وابستہ تھا جو اس زمانہ میں روایت اور درایت نصوص اور تفقہ کا مجمع البحرین تھا۔امام ابوحنیفہ نے قریبا اٹھارہ سال قال الشعبي عليك بالنظر في العلم ومجالسة العلماء فانى ازى فيك يقظة وحركة ابو حنيفه صفحه ا١) ✓ + هو علم التوحيد والجدال في العقايد (ابو حنيفه صفحه (۱) يقول الامام تفكرت وقلت السلف كانوا اعلم بالحقائق ولم ينتصبوا مجادلين۔۔۔۔۔ورايت المشتغلين بالكلام ليس سيماهم سيماء الصلحين قاسية قلوبهم غليظة افئدتهم فتركت الكلام واشتغلت بالفقه ابو حنيفه صفحه (۱۳)