تاریخ افکار اسلامی — Page 378
تاریخ افکا را سلامی ۳۷۸ ایک اور لطیف بات جس کا ذکر حضرت بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ نے اپنی کتاب نورالحق حصہ دوم میں فرمایا ہے وہ یہ ہے کہ قرآن مجید نے چاند گرہن کے لئے تو خسف کا لفظ استعمال فرمایا ہے جو عام طور پر چاند گرہن کے لئے استعمال ہوتا ہے لیکن سورج گرہن کے لئے کسف کا لفظ استعمال نہیں فرمایا جو عام طور پر سورج گرہن کے لئے استعمال کیا جاتا ہے بلکہ سورج گرہن کے لئے جُمِعَ الشَّمْسُ وَالْقَمَرُ کے الفاظ استعمال فرمائے ہیں۔اس پر تبصرہ کرتے ہوئے حضرت بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ فرماتے ہیں: " قرآن نے کسوف کو کسوف کے لفظ سے بیان نہیں کیا تا ایک امر زائد کی طرف اشارہ کرے کیونکہ سورج گرہن جو بعد چاند گرہن کے ہوا یہ ایک غیر معمولی اور نادرة الصور تھا اور اگر تو اس پر کوئی گواہی طلب کرتا ہے یا مشاہدہ کرنے والوں کو چاہتا ہے۔پس اس سورج گرہن کی صور غیبیہ اور اشکال عجیب یہ مشاہدہ کر چکا ہے پھر تجھے اس بارے میں وہ خبر کفایت کرتی ہے جو دو مشہور اور مقبول اخبار یعنی پانیر (Poiner) اور سیول ملٹری گزٹ میں لکھی گئی ہے اور وہ دونوں پر چے مارچ ۱۸۹۴ء میں شائع ہوئے ہیں لے ، گرہنوں کے اقسام ہوتے ہیں۔بعض گرہن خفیف ہوتے ہیں اور بعض نمایاں ہوتے ہیں۔پروفیسر J A Mitchell نے اپنی کتاب Eclipses of The Sun Columbia 53 university Press, New York 5th edition 1951 Pages میں سورج گرہن کے چارا قسام کا ذکر کیا ہے اور یہ چارا قسام یہ ہیں۔ر 1- Partial 2- Annular 3- Annular Total 4- Total Partial گرہن میں سورج کا کچھ حصہ تاریک ہوتا ہے۔Annular گرہن میں سورج کا درمیانی حصہ تاریک ہوتا ہے لیکن اطراف کا حصہ تاریک نہیں ہوتا۔Total گرہن میں سورج تمام کا تمام تاریک ہو جاتا ہے۔Annular Total جیسا کہ نام سے ظاہر ہے Annular اور Total کے نور الحق حصہ دوم - جلد ۸ صفحه ۲۱۴ اردو تر جمه