تاریخ افکار اسلامی — Page 236
تاریخ افکا را سلامی گمراہ فرقوں کے قائدین کی اصلیت PFY مذکور و تصریحات سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ ان فرقوں کے قائدین زیادہ تر موالی اور فارسی عناصر تھے جن میں مجوسی ، یہودی اور عیسائی اسلام کا لبادہ اوڑھ کر مل جل گئے تھے او ر ائمہ اہل بیت کی آڑ لے کر یہ اپنے فاسد عقائد کا بیج نومسلموں کے دلوں میں ہوتے رہتے تھے۔بعض اوقات تو ائمہ اہل بیت کو اُن کے اس قسم کے عقائد اور ان کی سرگرمیوں کی خبر تک نہ ہوتی تھی جو اُن کی طرف منسوب کر کے یہ باطل پرست پھیلا رہے ہوتے تھے کیونکہ دور رہنے والے عوام کی پہنچ ان ائمہ اہل بیت تک نہ تھی اور اگر کبھی ائمہ اہل بیت کے علم میں ایسی باتیں آجاتیں اور وہ اُن کی تردید کرتے تو یہ ابلیس کے نمائندے عوام کا لانعام کو یہ کہہ دیتے کہ دراصل ائمہ تقیہ کرتے ہیں، اُن کے اصل خیالات وہی ہیں جو ہم بیان کرتے ہیں لیکن فتنہ سے بچنے کے لئے انہوں نے کچھ اور ظاہر کیا ہے یا یہ لوگ عوام تک ائمہ کی بات پہنچنے نہ دیتے تھے اور امام کی وفات کے بعد اُس کے خود ساختہ وصی بن کر اقتدار پر قابض ہو جاتے اور اس طرح عوام کو لوٹتے اور انہیں گمراہ کرتے۔جیسا کہ امام جعفر صادق کی سوانح حیات سے ظاہر ہے کہ اُن کی طرف متضاد قسم کے ایسے خیالات اور نظریات منسوب لے کئے گئے ہیں جو اس امام مہدی کی شان کے بالکل خلاف ہیں۔غرض یہ سب کچھ انہی تلبیسی عناصر کی کارستانی تھی ہے ایک شاعر کہتا ہے أَلَمْ تَرَ أَنَّ الرَّافِضِينَ تَفَرَّقُوا وَكُلُّهُمْ فِي جَعَفَرٍ قَالَ مُنْكَرُ الفرق بين الفرق صفحه ۱۹۲ الفرق بين الفرق صفحه ۱۹۳