تاریخ افکار اسلامی — Page 198
تاریخ افکار را سلامی ۱۹۸ مختلف فرقوں کا تفصیلی جائزہ اهل تشيع سب سے پہلے ہم شیعہ اور اُس کے مختلف ضمنی فرقوں کا جائزہ پیش کرتے ہیں۔شیعہ کے معنے: شیعہ کے معنے ساتھ دینے والے۔مدد کرنے والے پیرو کے ہیں چنانچہ شِيعَة الرَّجُلِ کے معنے ہوں گے اتباعُ الرَّجُلِ وَ انْصَارُہ یعنی کسی شخص کے پیرو اور پیچھے چلنے والے مددگار۔یہ لفظ مفرد، تثنیه، جمع مذکر مؤنٹ سب کے لئے یکساں استعمال ہوتا ہے۔قرآن کریم میں یہ لفظ دو جگہ مددگار اور ساتھی کے معنوں میں استعمال ہوا ہے۔سورۃ القصص میں ہے۔وَدَخَلَ المَدِينَةُ عَلى حِينِ غَفْلَةٍ مِنْ أَهْلِهَا فَوَجَدَ فِيهَا رَجُلَيْنِ يَقْتَتِلُنِ هَذَا مِنْ شِيعَتِهِ وَهُذَا مِنْ عَدُوه فَاسْتَغَاثَهُ الذِي مِن شِيعَتِهِ عَلَى الَّذِي مِنْ عَدْوم سے یعنی ایک دن موسیٰ شہر میں ایسے وقت آیا جبکہ شہر والے بے خبر پڑے آرام کر رہے تھے تو اُس نے وہاں دیکھا کہ دو آدمی آپس میں لڑ رہے ہیں۔ایک اُس کے حامیوں کے گروہ میں سے تھا اور دوسرا اس کے دشمنوں میں سے۔جو اس کے حامیوں کے گروہ میں سے تھا اُس نے زیادتی کرنے والے دشمن کے خلاف موسی سے مدد چاہی۔دوسری جگہ سورۃ الصافات کی آیت ۸۴ میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وہ ان مِنْ شِيعَتِهِ لابر هم نے کہ نوح کی پیروی کرنے والی جماعت میں ابراہیم بھی شامل تھے۔اصطلاح میں شیعہ مسلمانوں کے اُس گروہ کو کہتے ہیں جس کی تعریف یہ ہے۔کُلُّ مَنْ فَضَّلَ عَلِيًّا عَلَى الصَّحَابَةِ كُلِّهِمْ القصص : ١٦ 1 الصفت : ۸۴