تاریخ افکار اسلامی — Page 114
تاریخ افکا را سلامی ۱۱۴ تحصیل علم میں صرف کئے لیکن ساتھ ساتھ کاروبار کی نگرانی کا فریضہ بھی سرانجام دیتے رہے۔تجارتی سوجھ بوجھ اور دیانتدار ، تعاون کرنے والے شرکاء کی وجہ سے آپ کی تجارت ہمیشہ روبہ ترقی رہی اور تحصیل علم کی مصروفیت کو آپ نے تجارتی امور پر کسی طور پر بھی اثر انداز نہ ہونے دیا ہے امام ابو حنیفہ اور درس و تدریس تحصیل علم کے بعد آپ نے درس و تدریس کا سلسلہ بھی جاری کر دیا۔اس زمانہ میں مسجد ہی مدرستہ العلم بھی ہوتی تھی۔چنانچہ آپ نے بھی مسجد کو ہی اس غرض کے لیے پسند کیا اور کوفہ کی جامع مسجد کے ایک حصہ میں اپنا مدرسہ قائم کیا جس نے آہستہ آہستہ ترقی کے مراحل طے کئے اور بالآخر اس زمانہ کے لحاظ سے عظیم الشان حلقہ ہائے درس میں شمار ہونے لگا۔تقسیم کار کے لحاظ سے ہفتہ بھر کے دن آپ نے اس طرح تقسیم کئے ہوئے تھے۔سبت کا دن گھر کے کام کاج اور جائیداد کی دیکھ بھال کے لئے وقف تھا۔اس روز نہ آپ تجارتی کا روبار سے سروکار رکھتے اور نہ درس و تدریس کے حلقہ میں شامل ہوتے۔ہر جمعہ کو آپ عبادت الہی کے علاوہ اپنے دوست احباب اور ممتاز شاگردوں کی دعوت کرتے اور یہ دن ان سے ملنے ملانے اور بات چیت کرنے میں صرف کرتے۔باقی دنوں میں درس و تدریس میں بھی حصہ لیتے اور تجارتی امور کی نگرانی بھی فرماتے۔کام کے ان دنوں میں آپ نے بالعموم اپنے اوقات کو تین حصوں میں تقسیم کیا ہوا تھا۔دن کے پہلے حصہ میں عبادت اور ذکر الہی سے فارغ ہونے کے بعد گھریلو کام سرانجام دیتے۔چاشت کے بعد بازار جاتے اور اپنے کاروبار کی نگرانی کرتے۔تجارتی کارکنوں کو ہدایات دیتے۔آمد وخرچ اور نفع و نقصان کا جائزہ لیتے۔دوپہر کے بعد کھانا وغیرہ کھا کر اور کچھ دیر آرام کے بعد عصر کی نماز مسجد میں ادا کرتے اس کے بعد درس و تدریس کا دور شروع ہوتا۔آپ کا مدرسہ کوئی ابتدائی مدرسہ نہ تھا بلکہ اونچے درجہ کے مختلف قابلیتیں رکھنے والے طلبہ درس میں شامل ہوتے تھے ، کوئی لغت اور زبان کا ماہر ، کوئی حدیث و تاریخ میں ممتاز، کوئی تفقہ قیاس اور معاشرہ کے ان الصدق والحزامة في التجارة قد هيا له من النجاح اسباباً مواتية للتفرغ للدرس والتدريس وخدمة دين الله (ابو حنيفه صفحه ٣٦ ملخصاً) ابو حنيفه صفحه ۱۰۱