تاریخ افکار اسلامی

by Other Authors

Page 401 of 433

تاریخ افکار اسلامی — Page 401

تاریخ افکا را سلامی +1 کریم کے حضور دست بدعا بھی ہے۔ا ہے۔حضرت بیچ آخر الزمان و مهدی دوران علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں۔اے تمام لوگوسن رکھو کہ یہ اس کی پیش گوئی ہے جس نے زمین و آسمان بنایا وہ اپنی اس جماعت کو تمام ملکوں میں پھیلا دے گا اور حجت اور برہان کے رو سے سب پر ان کو غلبہ بخشے گا۔وہ دن آتے ہیں بلکہ قریب ہیں کہ دنیا میں صرف یہی ایک مذہب ہوگا جو عزت کے ساتھ یا د کیا جائے گا۔خدا اس مذہب اور اس سلسلہ میں نہایت درجہ اور فوق العادت برکت ڈالے گا اور ہر ایک کو جو اس کے معدوم کرنے کی فکر رکھتا ہے نامرا اور کھے گا۔اگر اب وہ مجھ سے ٹھٹھا کرتے ہیں تو اس ٹھٹھے سے کیا نقصان ؟ کیونکہ کوئی نبی نہیں جس سے ٹھٹھا نہیں کیا گیا۔پس ضرور تھا کہ مسیح موعود سے بھی ٹھٹھا کیا جاتا۔جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے یحَسْرَةٌ عَلَى الْعِبَادِ مَا يَأْتِيهِم۔مِنْ تَسُولٍ إِلا كَانُوا بِهِ يَسْتَهُرُ ْونَ۔پس خدا کی طرف سے یہ نشانی ہے کہ ہر ایک نبی سے ٹھٹھا کیا جاتا ہے مگر ایسا آدمی جو تمام لوگوں کے روبر و آسمان سے اُترے اور فرشتے بھی اُس کے ساتھ ہوں اُس سے کون ٹھٹھا کرے گا۔پس اس دلیل سے بھی عقلمند سمجھ سکتا ہے کہ مسیح موعود " کا آسمان سے اتر نا محض جھوٹا خیال ہے یا د رکھو کہ کوئی آسمان سے نہیں اُترے گا۔ہمارے سب مخالف جو اب زندہ موجود ہیں وہ تمام مریں گے اور کوئی اُن میں سے عیسی بن مریم کو آسمان سے اتر تے نہیں دیکھے گا اور پھر ان کی اولا د جو باقی رہے گی وہ بھی مرے گی اور اُن میں سے بھی کوئی آدمی عیسی بن مریم کو آسمان سے اترتے نہیں دیکھے گا اور پھر اولاد کی اولا دمرے گی اور وہ بھی مریم کے بیٹے کو آسمان سے اترتے نہیں دیکھے گی۔تب خدا اُن کے دلوں میں گھبراہٹ ڈالے گا کہ زمانہ صلیب کے غلبہ کا بھی گزر گیا اور دنیا دوسرے رنگ میں آگئی مگر مریم کا بیٹا عیسی اب تک آسمان سے نہ اُترا۔تب دانشمند یک دفعہ اس عقیده ے قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔اولد يروا أنا نأتي الأرض نَقُصُهَا مِنْ أَظْرَ فِهَا وَ اللَّهُ يَحْكْ لا معقب لحكمه وهو تريعُ الْحِسَابِ (الرعد: (۴۶) پس ۳۱