تاریخ افکار اسلامی

by Other Authors

Page 154 of 433

تاریخ افکار اسلامی — Page 154

تاریخ افکا را سلامی ۱۵۴ اثر و رسوخ کم ہو گیا تھا مامون الرشید کی مدد فارسی اور خراسانی عنصر نے کی تھی اور وہ انہی کے زیراثر تھا اس لئے قرآن وسنت کے حاملین کے لئے مشکلات بڑھ رہی تھیں۔ایسے حالات میں امام شافعی نے بغداد میں رہنا مناسب نہ سمجھا اور احباب کے مشورہ کے بعد آپ نے مصر چلے جانے کا ارادہ کیا کیونکہ ایک تو وہ مرکز یعنی بغداد سے دور تھا۔دوسرے وہاں آپ کے ہم سبق یعنی امام مالک کے شاگر درہتے تھے جن سے تعاون کی اُمید تھی۔مصر میں ابھی عربی عصر کا غلبہ بھی قائم تھا۔ایک اور وجہ یہ ہوئی کہ مصر کا والی عباس بن عبد اللہ عباسی آپ سے عقیدت رکھتا تھا ان حالات میں آپ ۱۹۹ھ میں بغداد سے مصر کے لئے روانہ ہوئے سفر بڑا کٹھن اور لسا تھا۔مصر میں کیا حالات پیش آئیں اس میں بھی الجھنیں تھیں۔خاصی بے چینی تھی۔سفر کے دوران میں ہی آپ نے اپنے ان جذبات اور سوچوں کا اظہا را یک قصیدہ میں کیا جس کے دو شعر یہ ہیں۔لقَد أَصْبَحَتْ نَفْسِي تَفُوقُ إِلى مِصْرِ وَ مِنْ دُونِهَا قَطْعُ المَهَامِهِ وَالْقَفْرِ فَوَ اللَّهِ مَا أَدْرِى أَلِلْفَوْرُ وَالْغِنى أُسَاقُ إِلَيْهَا أَمْ أَسَاقُ إِلَى الْقَبْرِ مصر جانے کا شوق ہے۔راستہ خطر ناک اور صحرائی ہے۔وہاں جا کر اطمینان اور آرام نصیب ہو گایا تقدیر میں کچھ اور لکھا ہے کچھ معلوم نہیں۔کوئی اندازہ نہیں۔جب آپ مصر پہنچے تو کامیابی نے آپ کے قدم چومے۔والی مصر نے بیت المال کے شعبه سهم ذَوِى القُربى “ سے آپ کا معقول وظیفہ مقرر کر دیا اور امام مالک کے ایک شاگرد جو خاصے خوشحال اور حکومت کے با اثر افسر تھے یعنی عبد اللہ بن عبد الحکم نے ہر طرح کی مدد کی اور آرام بہم پہنچایا۔یہاں آپ کو اپنی کتب پر نظر ثانی کرنے کا موقع ملا۔درس و تدریس کا سلسلہ بھی جاری ہو گیا ، لیکن قضاء وقد ر نے زیادہ کام کرنے کی مہلت نہ دی۔وقت قریب آچکا تھا بواسیر کے شدید عارضہ کی وجہ سے سخت کمزور ہو گئے۔کچھ مصر کی شورشوں اور بعض مالکیوں کی طرف سے شدید مخالفت کا اثر بھی تھا۔ان حالات کا مقابلہ کرتا ہوا یہ آفتاب علم ۲۰۴ ھ میں جبکہ عمر صرف چون سال تھی افق دارا لآخرت میں غروب ہو گیا۔فَإِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ ديوان الام الشافعي صفحه ۶۳ مطبوعه مؤسسة الأعلمى للمطبوعات بيروت طبع اولی ۲۰۰۰ء تفصیل کے لئے دیکھیں الامام الشافعی صفحه ۳۰۴،۳۰۲،۲۹۵،۳۹۲،۲۸۹،۱۹۰۰۱۸۱۰۱۷۸،۱۲۷۔محاضرات صفحه ۲۶۰