تاریخ انصاراللہ (جلد 1)

by Other Authors

Page 266 of 325

تاریخ انصاراللہ (جلد 1) — Page 266

سولھواں باب مجالس بیرون کے سالانہ اجتماعات اجتماعات کی افادیت مرکزی مجلس انصارالہ کے سالانہ اجتماع پر جو روحانی اول پیدا ہوتا ہے اور جس قدر محمدگی کے ساتھ تعلیم و تربیت کا کام سرانجام پاتا ہے۔نیسہ باہمی اخوت و محبت کی جو پاکیزہ فضا پیدا ہوتی ہے اس سے متاثر ہو کر قدرتاً بیرونی مجالس میں بھی یہ خواہش پیدا ہوئی کہ انھیں بھی علاقائی اور ضلعی سالانہ اجتماعات منعقد کرنے چاہئیں۔چنانچہ اس کی شوری میں یہ فیصلہ ہوا کہ مرکزی مجلس کے سالانہ اجتماع کی طرز پر تربیتی اجتماع ہر ضلع میں منعقد ہونا چاہیے۔مرکز بھی اس امر کا خواہشمند تھا کہ دوسری مجالس میں حرکت پیدا ہو اور وہ اپنی اپنی جگہ اجتماعات کا انتظام کریں۔اس غرض کے لئے مرکز مناسب رنگ میں تعاون کے لئے تیار تھا۔چنانچہ بیرونی مجالس میں بھی اجتماعات کا سلسلہ شروع ہوا۔جس میں مرکزی نمائندے بھی شریک ہوتے رہے۔صدر مجلس نے بھی بعض مواقع پر شرکت کی اور کبھی صرف پیغام بھجوا کر تقلبی اور روحانی شرکت کا اظہار کیا۔ہے انصار اللہ کی اپنی گاڑی ہونے کی وجہ سے مرکزی نمائندوں کے لئے بیرونی اجتماعات میں شرکت کرنے کیلئے بڑی سہولت پیدا ہو گئی اور اس سے خاطر خواہ رنگ میں فائدہ اٹھایا گیا بعض مواقع پر حضرت امیر المومنین کے ارشادات ٹیپ ریکارڈر کے ذریعہ احباب کو سنائے گئے اور جماعت کے پھوٹوں اور بڑوں اور مردوں اور عورتوں کو حضور کے مواعظ حسنہ حضور کی اپنی آواز میں کتنے کا موقعہ نصیب ہوا۔بعض جگہ شبیر احمد صاحب کے تعاون سے میجک لیٹرن کے ذریعہ تبلیغی اور تربیتی سلائڈز دکھانے کا بھی انتظام کیا گیا جو بالخصوص چھوٹے۔