تاریخ انصاراللہ (جلد 1) — Page 248
۲۴۷ مجلس اتصالات مرکز بی کا آٹھواں سالانہ اتباع مجلس انصارالله مرکز یہ کا آٹھواں سالانہ اجتماع مورخہ ۲۶-۲۷ - ۲۸ را خانی اکتو برایش احاطه انصارا اللہ میں منعقد ہوا۔اس اجلاس میں ۱۸۸ مجالس کے ۶۲م نمائندگان ۹۸۰۰ اراکین اور ۱۸۱۵ زائرین نے شرکت فرمائی حضرت امیرالمونین کی علالت طبع کے باعث حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب نے انتاج فرمایا آپ نے اپنے خطاب میں انصار اللہ کو تبلیغ کا فریضہ ادا کرنے اور فتنہ پردازوں کی پیدا کردہ غلط فہمیوں کا حکمت اور موعظہ حسنہ کے ذریعہ ازالہ کرنے نیز تربیت اولاد کی اہم ذمہ داری پوری چوکسی سے ادا کرنے کی طرف خصوصی توجیہ ولائی اور بعض غلط طریقوں مثلاً بھوک ہڑتال اور بیاہ شادیوں میں اسراف اور نا جائز مطالبات سے پر ہیز کرنے کی تلقین فرمائی۔اجتماعی دعا کے بعد آپ واپس تشریف لے گئے، اس کے بعد اجلاس کی بقیہ کار وائی با وقائم الدین صاحب امیر جماعت سیالکوٹ کی زیر صدارت شروع ہوئی صدر محترم نے قرآن کریم کا درس دیا اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بیان فرمودہ تفسیر سورۃ فاتحہ کے اقتباسات سنائے، احدیث کا درس مولانا جلال الدین صاحب شمس نے دیا، مولانا ابو العطار صاحب نے درس کتب حضرت مسیح موعود دیا ، پھر شیخ مبارک احمد صاحب نے سالانہ اجتماعات کی افادیت و اہمیت پر تقریر کی۔اس تقریر کے بعد تفریحی پروگرام کے لیے وقفہ ہوا اس وقفہ میں رستہ کشی، والی بال اور دوڑوں کے مقابلے ہوئے، نیز صدر محترم کی ہدایت کے مطابق انصار نے بہشتی مقبرہ جا کر ا جتماعی دعا کی ہے اجتماع کا دوسرا اجلاش ، بجے شب صدر محترم کی صدارت میں شروع ہوا، قائدین نے اپنے اپنے شعبہ کی سالانہ رپورٹ پیش کی پھر دعا کے بعد شور مٹی کا اجلاس ہوا، آخر میں مولانا شمس صاحب نے قرآن کریم کا درس دیا اور اسبلاس ساڑھے تو بچے ختم ہوا۔ه الفصل مورخہ یکم نبوت لومبر ا ے ایضاً ۱۳ نومبر