تاریخ انصاراللہ (جلد 1)

by Other Authors

Page 246 of 325

تاریخ انصاراللہ (جلد 1) — Page 246

۲۴۵ کرینگے اور ابدال کا نام بتاتا ہے کہ ان کی دعائیں سنی جائیں گی ، ابدال کے معنی ہیں کہ ان کے اند ر بری علیم استان تبدیلی پیدا ہو جائے گی اور خدائے تعالیٰ کے مقرب ہو جائیں گے۔پس اس کے لیے بھی دعاؤں میں لگے رہنا چاہیئے کہ شام میں جو مشکلات میں اللہ تعالیٰ انہیں دور کر دے ، وہاں مضبوط جماعت پیدا ہو اور ایسے ابدال پیدا بر جو رات دن اسلام اور احمدیت کے لیے دعائیں کرتے رہیں۔۔پس دعائیں کرتے رہیں کہ خدا تعالیٰ ان ممالک میں جماعتیں قائم کرے اور ان میں ایسا اخلاس پیدا کرے کہ وہ اللہ تعالٰی کے گھر سارے ممالک میں بنائیں، یہاں تک کہ دنیا کے چپہ چپہ سے اللہ اکبر کی آواز آنے لگ جائے اور جو ملک اب تک تثلیث کے پھیلانے کی وجہ سے بد نام تھا وہ اب اپنے گوشہ گوشہ سے یہ آواز بلند کرے کہ میں تو کچھ بھی نہیں تھا اللہ تعالیٰ ہی سب سے بڑا ہے اگر ایسا ہو جائے تو یہ دین اسلام کی بڑی بھاری فتح ہے اور ہمارے لیے بھی یہ اللہ تعالٰی کے فضلوں کے حصول کا بڑا ذریعہ بن سکتا ہے ہم میں سے ہر شخص تو وہاں تبلیغ کے لیے جا نہیں سکتا، چند مبلغ گئے ہوئے ہیں ، ہاتی لوگ یہ کر سکتے ہیں کہ ان کی روپے سے مدد کر دیں اور دعاؤں کے درید تعدا تعالیٰ کا فضل چاہیں تا کہ وہ ان پر اپنے فرشتے اتارے اور ان کی باتوں میں اثر پیدا کرے ہمارا ایک طالبعلم جرمن گیا ہوا تھا، اس کا کل ہی ایک خط آیا ہے کہ ایک پادری کی بیٹی میرے زیر تبلیغ تھی جو بہت حد تک احمدیت کی طرف مائل ہو گئی ہے، لیکن اسے باپ سے ڈر ہے کہ وہ اس کی مخالفت نہ کرے کیونکہ وہ پاور ہی ہے میں نے لکھا ہے کہ پادری تو بہت مسلمان ہو چکے ہیں، اس لڑکی کو سمجھاؤ کہ وہ ہماری کتابیں پڑھے اور اپنے باپ کوبھی سمجھائے ، وہ بھی انشاء اللہ مسلمان ہو جائے گا۔اس وقت تک یورپ میں دو پادری مسلمان ہو چکے ہیں۔اب اگر یہ احمد می ہو گیا تو تین ہو جائینگے۔ایک شخص جو باقاعدہ پادری تو نہیں، لیکن اس نے پادری کی تعلیم حاصل کی ہوئی ہے وہ انگلینڈ میں احمدیت میں داخل ہوا ہے۔اس کا باپ سیو دی مذہب کا عالم تھا جب اس نے اپنے باپنے ذکر کیا تو اس نے جواب دیا کہ مجھے تو اسلام سچا نظر نہیں آتا، لیکن اگر تمہیں سچا نظر آئے تومیں تمہیں دوکتا نہیں تم بے شک اسلام قبول کر لو۔جن لوگوں کے دلوں میں سچائی کی قدر و قیمت کا احساس ہوتا ہے اگر وہ خود اسلام قبول نہ کریں تو اپنی اولادوں کو اس کے قبول کرنے کی اجازت دے دیتے ہیں اور اس طرح اللہ تعالیٰ آہستہ آہستہ دستہ کھول دیتا ہے۔یہیں آپ لوگ دعائیں کرتے رہیں کہ اللہ تعالیٰ یورپ و امریکہ میں اسلام اور احمدیت کی اشاعت کے لیے راستہ کھولے اور ہماری جو سکیم ہے کہ یورپ میں ہماری کئی مساجد جو امریکہ کی ہر دریاست میں کئی مساجد ہوں اس کو خدائے تعالیٰ جلد سے جلد پورا کرے ، اسی طرح سپین کے لیے بھی دعا کریں کہ وہ اسلام کی