تاریخ انصاراللہ (جلد 1)

by Other Authors

Page 224 of 325

تاریخ انصاراللہ (جلد 1) — Page 224

سالانہ مرکز کیاجتماعات کے بارے میں بعض آراء مجلس انصار اللہ مرکزیہ کے سالانہ اجتماعات کے بارے میں سامعین اور شرکاء کے کیا تا اثرات ہوتے ہیں اس سے متعلق صرف ایک اجتماع منعقدہ اس مہینے کے تاثرات بطور نمونہ درج ذیل ہیں ؟ ۱۳۳۴ بیش ایسے ہی خاص مواقع میں سے 1947 مسعود احمد لوی ایڈیٹر افضل وانا مانا اور سالانہ اجتماع بھی تھا جو بوہ کی مقدس سرزمین میں پوری آب و تاب اور اپنی روایتی شان کے ساتھ منعقد ہوا، یہ انصار اللہ کا ہی اجتماع نہیں تھا بلکہ ان کے ساتھ ساتھ ذکر الہی تلاوت آیات، توکل علی الله اقامت صلواۃ اور انفاق فی سبیل اللہ کا بھی اجتماع متھا ملک کے کونے کونے سے آنے والے انصار اللہ کے ایک جگہ جمع ہونے سے ان کے یہ سب اوصاف ایک ہی نقطہ پر مجتمع اور مرکوز ہو گئے تھے اور اسی کا یہ نتیجہ تھا کہ بیک وقت ہزاروں قلوب گداز ہو کر خشیت الہی سے بریز ہو گئے اور ہر دل ازدیاد ایمان سے بہرہ ور ہوکر سنگینیت و اطمینان کی دولت سے مالا مال نظر آنے لگا، قلوب کو ایک نئی پاکیزگی اور روحوں کو ایک نئی ملا اور روشنی میسر آئی اور یوں معلوم ہونے لگا کہ ہم ایک نئے آسمان کے نیچے ایک نئی زمین پر زندگی بسر کر رہے ہیں جہاں آسمانی فیوض و برکات کا پیم نزول آسمان و زمین کے درمیان ایک نہ ٹوٹنے والے رشتہ، اتصال کا کام دے رہا ہے اور اس نئی زمین پر لینے والے مسیح محمدی کے یہ پیرو نہیں آخرین منهم کے مقدس زمرہ میں شمولیت کی سعادت حاصل ہے علی طور پر اپنے رنگ میں تو ھم رکھا سُجِدُ أَيَبْتَغُونَ فَضْلًا مِّنَ اللهِ وَرِضْوَانًا - سِيمَا هُمُ فِي وُجُوهِهِم من اثر السجودِ (الفتح ۳۰) کے مصداق بنے ہوئے ہیں۔اس سال انصار اللہ کا جلسہ شیخ محمداحمد مطر ایڈووکیٹ امیر جماعتہائے ضلع لائلپور بفضل خدا پہلے جلسوں سے بھی زیادہ کامیاب تھا، ایسی تقریریں ہوئیں جن سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ اور ماہنامہ انصار اللہ نومبر +1945