تاریخ انصاراللہ (جلد 1)

by Other Authors

Page 301 of 325

تاریخ انصاراللہ (جلد 1) — Page 301

۲۹۹ کے بارے میں اطلاعات فراہم کی جاتی ہیں۔اس قیادت کا یہ کام ہے کہ اخبار الفضل یا ماہنامہ کی مضامین قیادت ذہانت و صحت جسمانی اور نوٹ لکھ کر اراکین کواپنا گھر اورماحول صاف ستھرا رکھنے اور ہلکی ورزشوں کا اہتمام کرنے کی طرف راغب کرے۔اسی طرح تفریکی اجتماعات منعقد کرنے کی طرف بھی توجیہ ولائی جاتی ہے چنانچہ بعض بڑی مجالس مثلاً لا ہور، کراچی الامپور وغیرہ اپنے سالانہ اجتماعات کے موقعہ پر کھیلوں کا پروگرام بھی رکھتی ہیں اور مختلف ورزشی مقابلے ہوتے ہیں جن میں انعامات بھی دیئے جاتے ہیں۔قیادت اشاعت قیادت اشاعت کے سپرد دو کام میں اول ماہنامہ انصار اللہ مرتب کر کے اسے باقاعدگی سے شائع کرنا اور اس کی توسیع اشاعت کے لیے مناسب اقدامات کرنا۔دوم حسب ضرورت مناسب لڑ پھر تیار کر کے اس کی اشاعت کا اہتمام کرنا۔ماہنامہ اللہ تعالے کے فضل سے نومبر تاء سے برابر جاری ہے اور بہت مفید کام کر رہا ہے، دوسرا لٹریچر جو اس وقت تک شائع کیا جا چکا ہے اس کی تفصیل اشاعت لٹریچر کے عنوان کے تحت درج کر دی گئی ہے۔قیادت ایثار اس قیادت کے تحت اراکین کو خدمت خلق کے کاموں مثلاً بیماروں کی عیادت انار :۔اور بے روز گاروں نیز تیامی مساکین اور بیوگان کی اعانت مسافروں کی امداد اور ہنگامی کاموں مثلاً سیلاب وغیرہ کے موقعہ پر دوسرے اداروں کے ساتھ تعاون کرنے کی طرف توجہ دلائی جاتی ہے اسی طرح شجر کاری کے ہفتے منائے جاتے ہیں۔طلبہ کے لیے کتب کی فراہمی ضرور تمندوں کے لیے قرضہ حسنہ اور نقدی یا جنس کی صورت میں امداد کا انتظام کیا جاتا ہے وقار عمل کے ذریعہ اپنے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کی دعوت دی جاتی ہے ادویہ فراہم کرتے اور ڈسپنسریاں کھولنے یا مفت اور سستا علاج کرنے کی طرف بھی مختلف رنگ میں ترغیب دلائی جاتی ہے۔خدمت اسلام اور انفاق فی سبیل اللہ کے جذبہ کو فروغ قیادت کریک جدید وقف جدید خدمت اسلام اورا مار کے مطالبات مثلاً ساده زندگی دینے کے لیے وغیرہ کی طرف توجہ مبذول کرائی جاتی ہے اور اس بارے میں انفضل نیز ماہنامہ انصار اللہ میں مضامین شائع کرائے جاتے ہیں۔وقتاً فوقتاً حضرت امیر المومنین کے متعلقہ خطبات یا ان کے اقتباسات شائع کر کے مجالس کو مفت مہیا کئے جاتے ہیں۔بعض دفعہ رسالہ تحریک جدید ناظمین اضلاع کو ارسال کیا جاتا ہے تاکہ