تاریخ انصاراللہ (جلد 1)

by Other Authors

Page 267 of 325

تاریخ انصاراللہ (جلد 1) — Page 267

قصبات اور دیہات میں بے حد مفید ثابت ہوا۔تجربہ سے یہ بات واضح ہوئی کہ ایسے مقامی اجتماعات مجالس میں بیداری پیدا کرنے ، ان کا حوصلہ بڑھانے، ان میں خود اعتمادی پیدا کرنے ، قیادت و تنظیم کی صلاحیتوں کو ابھارنے اور باہمی میل بول ، محبت و اخترت اور تعاون کی روح کو فروغ دینے میں بے حد مفید ثابت ہوئے۔ان کی وجہ سے نہ صرف اجتماعی کارکردگی کا معیار بلند ہوا بلکہ انفرادی کارکردگی بھی بہتر ہو گئی۔انصار کو اپنے کاموں میں زیادہ دلچسپی پیدا ہوئی۔پھر مرکز سے وابستگی اور تعلق میں بھی نمایاں ترقی ہوئی۔اکثر مقامات پر اجتماعات بڑے کامیاب اور پر رونق رہے اور قرب و جوار کی مجالس نے ان سے خاطر خواہ طریق پر فائدہ اٹھایا۔جہاں یہ اجتماعات اراکین کے ازدیاد ایمان اور پختگی اعتقاد و عمل کا موجب ہوئے وہاں غیر انہ جماعت افراد تک پیغام حق پہنچاتے میں بھی مفید اور محمد ثابت ہوئے۔حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالے، صدر مجلس اور حضرت صاجزادہ مرزا بشیر احمد صاحب رضی اللہ عنہا نے مختلف مواقع پر جو پیغامات وقتاً فوقتاً بھجوائے ان میں سے بعض کا متن درج ذیل ہے۔پیغامات انصار اللہ خیر پور ڈویژن کے سالانہ اجتماع کے موقعہ پر جو ۱۱ - ۱۲ تبلیغ / فروری امان کو باندھی ضلع نواب شاہ میں منعقد ہوا۔حضرت امیر المومنین نے مندرجہ ذیل پیغام بذریعہ تار ارسال کیا۔"My message is that God may enable you to become Ansarullah in true sense of the term۔* Khalifatul-Masih Rabwah ماہنامہ انصار الله امان / مارچ ۱۳۴۰ ریش 1941