تاریخ انصاراللہ (جلد 1) — Page 219
۲۱۸ در جبہ ایمان افروز ہوتے ہیں۔اس غرض کے لیے صحابہ کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ تشریف لاکر اس موضوع پر اپنے ذاتی مشاہدات و تاثرات بیان کریں۔اگر چہ جن خوش قسمت لوگوں کو صحابی ہونے کا شرف حاصل ہوا وہ مختلف عمر اور مختلف درجہ کے لوگ تھے اور ان کا مبلغ علم بھی الگ الگ تھا، نہ ان کی نظر یکساں تھی اور نہ انھیں حضور کی صحبت میں کیساں مدت تک فیضیاب ہونے کا موقعہ ملاتا ہم ایک چیز جو ان سب میں مشترک نظر آتی ہے اور جب کا ہر اس شخص کو جو ذکر حبیب کی مجلس میں کبھی شریک ہوا ہے احساس ہوتا ہے وہ یہ ہے کہ سب کا اندازہ بیان نہایت دلکش اور موثر ہوتا ہے جو ان کی صفائی باطنی کا آئینہ دار ہے اور اس امر کی غمازی کرتا ہے کہ کسی طرح انبیاء کے ذریعہ قلوب کی تطہیر ہوتی ہے۔بعض دفعہ ان کی ایک نظر سے ہی انسان کی کایا پلٹ جاتی ہے۔اکثر صحابہ تو اپنے مشاہدات اور تاثرات تقریر کی صورت میں بیان کرتے رہے ہیں ، لیکن بعض نے اپنی روایات لکھ کر بھجوائیں جو اجتماع میں پڑھ کر سنادی گئیں بعض صحابہ کی روایات ان کی اپنی آوانہ میں ریکارڈ کی گئی ہیں کبھی کبھی ایسی ریکارڈ شدہ روایات میں سے کچھ حصہ بعض اجتماعات میں سنایا جاتا رہا، مختلف اجتماعات کے موقعہ پر مین صحابہ نے ذکر جیب کے موضوع پر زبانی یا تحریری کچھ بیان کیا یا جن کا بیان پڑھکر سنایا گیا ان کی تفصیل سن وار درج ذیل ہے :- ☑