تاریخ انصاراللہ (جلد 1) — Page 268
سابق سندھ بلوچستان کے علاقائی اجتماع منعقدہ اس پر صدر محترم کا پیغام ۱۳۴۰ مورخہ ۲۳ - ۲۴ تبوک /ستمبر ۱۳۴ پاش کو مجالس انصاراللہ سابق صوبہ سندھ ، بلوچستان اور ساس - داری کراچی کا جو سالانہ اجتماع احمدیہ ہال کراچی میں منعقد ہوا، اس موقعہ پر حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب صدر مجلس نے جو پیغام ارسال فرمایا وہ درج ذیل ہے۔پیغام صدر مجلس ، دوستوں کو یہ امر مد نظر رکھنا چاہئیے کہ مامورین کی بعثت کی اصل عرض تزکیہ نفس ہوتی ہے یعنی دلوں کی صفائی کا ان میں خدائی جائے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام بھی اسی مقصد کے لئے تشریف لائے تھے۔حضور علیہ السّلام نے فرمایا :- د میں نہیں چاہتا کہ چند الفاظ طوطے کی طرح بیعت کے وقت رٹ لئے بہائیں۔اس سے کچھ لئے فائدہ نہیں۔تزکیۂ نفس کا علم حاصل کرو کہ ضرورت اسی کی ہے۔ہماری یہ غرض ہرگفتہ نہیں کہ میسیج کی وفات حیات پر تھگڑے اور مباحثات کرتے پھرو۔یہ ایک ادنی سی بات ہے۔۔ہمارا کام اور ہماری غرض ابھی اس سے بہت دور ہے اور وہ یہ ہے کہ تم اپنے اندر ایک تبدیلی پیدا کرو اور بالکل ایک نئے انسان بن جاؤ۔اس لئے ہر ایک کو تم میں سے ضروری ہے کہ وہ اس راز کو سمجھے اور ایسی تبدیلی کرے کہ وہ کہہ سکے کہ میں اور ہوں ! الملفوظات جلد دوم ص ۷۲-۷۳) خدام الاحمدیہ، لجنہ اماء اللہ اور انصاراللہ کے قیام کی اصل عرض بھی یہی ہے کہ تا ہر مجلس مخصوص طور پر اپنے اراکین میں یہی تبدیلی پیدا کرنے کی کوشش کرے۔انصار اللہ کی طرح خدام الاحمدیہ اور لجنہ اماء اللہ بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے اپنی اپنی جگہ اس مقصد کے حصول کے لئے کوشاں ہیں، اور خدا تعالے کے فضل سے اس میں بہت حد تک کامیاب بھی ہیں مگر جماعت احمدیہ میں انصار الله کو جو مقام حاصل ہے اس کی وجہ سے انصار پر انج سب سے زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ه: ماہنامہ انصار الله اخار/ اکتوبر ۱۳۴۰ بیش