تاریخ انصاراللہ (جلد 1) — Page 141
۱۴۱ معلوم ہوتا ہے کو بڑے ذی علم اور قابل افراد نے اپنے رشحات قلم سے اس رسالہ کو مزین کیا ہے ، ان میں حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب ( موجوده امام جماعت احمدین) حضرت مرزا بشیر احمد صاحب رضی اللہ عنہ ، چوہدری ظفر اللہ خانصاحب مولانا جلال الدین صاحب شمسی سابق مبلغ بلاد عربیہ ، مولانا ابو العطاء صاحب ایڈیٹر الفرقان رشیخ محمد آمیل صاحب پانی پتی مرحوم اور شیخ عبد القادر صاحب محقق خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔رسالہ کی انہی خوبیوں کو تا نظر رکھتے ہوئے حضرت مرزا بشیر احمد صاحب ریعنی اللہ عنہ نے مجلس کے سالانہ اجتماع منعقدہ ش کے موقعہ پر اپنے افتتاحیہ خطاب میں فرمایا : سے 1449 11 میں اس جگہ رسالہ انصار اللہ کے متعلق بھی کچھ کہنا چاہتا ہوں۔یہ رسالہ خدا کے فضل سے بڑی قابلیت کے ساتھ لکھا جاتا اور ترتیب دیا جاتا ہے اور اس کے اکثر مضامین بہت دلچسپ اور دماغ میں جلا پیدا کرنے اور سورج کو روشنی عطا کرنے میں بڑا اثر رکھتے ہیں۔یہیں انصارالله کو چاہیے کہ اس رسالہ کو ہر جہت سے تمائی دینے کی کوشش کریں۔اس کی اشاعت کا حلقہ وسیع کریں اور انکے لیے مختلف علمی موضوع پر اچھے اچھے مضامین لکھ کر بھجوائیں تاکہ اس کی افادیت میں ترقی ہو اور جماعت میں اس کے متعلق دلچسپی بڑھتی چلی جائے۔علمی اور تربیتی مضامین کے علاوہ مرکزی مجلس کے اعلانات اور قائدین شعبہ جات کی ہدایات بھی وقتاً فوقتاً اس رسالہ میں شائع ہوتی رہتی ہیں اور ماہنامہ کا ایک صفحہ بچوں کے لیے مخصوص ہوتا ہے۔اس کے علاوہ سے جسب فیصلہ شورٹی قائدین مرکز یہ کی ان سالانہ رپورٹوں کا خاصہ بھی درج کیا جاتا ہے جو وہ اپنی کار گذاری کے بارے میں سالانہ اجتماع کے موقعہ پر پیش کرتے ہیں۔پھر علاقائی اجتماعات کی مختصر روئیداد اور ان سے متعلق کوائف بھی ہدیہ قارئین کئے جاتے ہیں تاکہ بیرونی مجالس کی کارگذاری سے سب انصار متعارف ہوں اور دوسری مجالس میں بھی بیداری اور مسابقت کی روح پیدا ہو۔کسی رسالہ کو کامیابی سے چلانے کے لیے یہ امر نہایت ضرورہ میں ہے کہ وہ مالی لحاظ سے خود کفیل ہو سالانہ اجتماع انصار الله (۱۳۳ پیش کے موقعہ پر نمائندگان مجالس نے ایک قرار دادہ میں اس امر کا ذکر کیا تھا کہ وہ اس رسالہ کی اشاعت بہت جلد دو ہزار تک پہنچا دینگے، لیکن یہ توقع پوری نہ ہوسکی۔ماہنامہ انصار اللہ کی قیمت دوسرے رسالہ جات کے مقابلہ میں اس لیے کم رکھی گئی تھی کہ اشاعت زیادہ ہو اور زیادہ سے زیادہ مجالس 1449 ماہنامہ انصارالله نومبر تشاء