تاریخ انصاراللہ (جلد 1)

by Other Authors

Page 300 of 325

تاریخ انصاراللہ (جلد 1) — Page 300

۲۹۰ کئے جاتے ہیں جن میں عقائد اور دینی مسائل پر روشنی ڈالی جاتی ہے۔ہفتہ اصلاح وارشاد منایا جاتا ہے اور ضروری مسائل پر تقاریر کروائی جاتی ہیں تاکہ دلائل پوری طرح ذہن نشین ہو جائیں۔رشتہ داروں میں تبلیغ کی طرف خصوصیت سے توجہ دلائی جاتی ہے۔اسی طرح وقف عارضی کی تحریک کی جاتی ہے۔بعض احباب نجی زنگ میں غیر از جماعت افراد کو اپنے ہاں مدعو کرتے ہیں اور مناسب رنگ میں انہیں تبلیغ کرنا چاہتے ہیں، قیادت ایسے افراد یا مجالس سے پورا تعاون کرتی ہے۔ایسی دعوتوں میں دوستانہ رنگ میں سوال و جواب کا سلسلہ جاری ہو جاتا ہے جو بہت مفید ہوتا ہے۔بعض مجالس اپنے طور پر بھی مفید لٹریچر شائع کرتی ہیں۔قیادت تعلیم التیاری کا کام کا کرایا ان ناظرہ اس ا کام یہ ہے کہ اراکین کو قرآن کریم ناظرہ پڑھنے اور اس کا ترجمہ سیکھنے کی طرف توجہ دلائے۔اس کے علاوہ حضرت مسیح موعود علیہ اسلام کی کتب کا مطالعہ کرنے کی طرف بھی توجہ دلائی جاتی ہے اور ضروری مسائل کو اب تعلیم میں شامل کر کے ان سے واقف کرانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ان افران کو پورا کرنے کے لیے سہ ماہی امتحانوں کا انتظام کیا جاتا ہے۔ہر سال قرآن کریم کے ایک پارہ کا ترجمہ ، چار کتب حضرت مسیح موعود علی اسلام اور بعض اہم مسائل یا دعائیں وغیرہ شامل نصاب کی جاتی ہیں ان مسائل سے متعلق مضامین یا مختصر نوٹ حسب ضرورت اخبار الفضل اور ماہنامہ میں شائع کر دیئے جاتے میں کامیاب اراکین کو سال کے آخر میں استناد دی جاتی ہیں اور اول و دوم رہنے والوں کو انعامات دیئے جاتے ہیں۔اراکین مجلس کو دینی معلومات بہم پہنچانے کے علاوہ اطفال میں دینی ذوق پیدا کرنے لیے قیادت تعلیم کے زیر انتظام ہر سال ایک انعامی مقابلہ اطفال کے سالانہ اجتماع کے موقع پرمنعقد ہوتا ہے اور اس میں اول و دوم رہنے والوں کو تعلیمی وظائف دیئے جاتے ہیں۔بڑی مجالس میں نئی پود کو دینی مسائل سے گاہ کرانے کے لیے سنڈے کلاستر جاری کرنے کی تحریک کی جاتی ہے۔ان پڑھ لوگوں کو پڑھنا لکھنا سکھانے کی طرف بھی توجہ دلائی جاتی ہے۔اس قیادت کے تحت مجلس کا سالانہ بجٹ آمد و خرچ تیار کیا جاتا ہے اور مجاس کو انکے قیادت مال بٹ اور وصولی کے بارے میں با قاعدہ اطلاعات بھجوائی جاتی ہیں مجالس کے کاموں نیز سالانہ اجتماع اور اشاعت لٹریچر کے لیے رقوم کی وصول کا انتظام کیا جاتا اور ان کے حسابات رکھے جاتے ہیں۔اخبار الفضل اور ماہنامہ انصارالله نیز سرکلر لیرز کے ذریعہ تمام مجالس کو ان کے واجبات اور وصولیوں