تاریخ انصاراللہ (جلد 1) — Page 299
+94 مقر فرمایا اور ہدایت دی کہ نائب صدر صف دوم اپنے اراکین کو منظم کریں اور مجوزہ پروگرام کے مطابق ان سے کام لیں۔قیادت عمومی قائد عمومی کا کام بڑا مختلف النوع ہوتا ہے۔وہ ایک لحاظ سے ساری تنظیم کو چلانے اور مختلف قیادتوں کی کارروائیوں میں ربط ضبط قائم کرے رکھنے کا ذمہ دار ہوتا ہے۔سال بھر کے لئے مجلس کا لائحہ عمل تیار کروانا اور اس کی نگرانی کرنا، مرکز می مجلس کا سالانہ اجتماع اور مجلس شوری کا انعقاد، بیرونی مجالس کے کام اور ان کے تربیتی اجتماعات کی رہنمائی مجالس بیرون کے زعماء کا انتخاب کرانا اور تمام دفتری امور کی نگرانی کرنا قائد عمومی کے فرائض میں شامل ہے۔علاقائی ناظمین اعلی اور جملہ ناظمین اضلاع سے ربط قائم رکھا جاتا ہے اور انہیں ضروری ہدایات د مشورے دیئے جاتے ہیں۔بعض دفعہ مجالس بیرون سے مضبوط تعلق قائم رکھنے اور ان کی بہتر رنگ میں رہنمائی کی غرض سے بعض اضلاع کی مجالس کے جملہ عہدہ داروں کا اجلاس ضلع کے کسی موزوں مقام پر طلب کیا جاتا ہے۔جس میں سب ضرورت صدر مجلس یا نا ئب صدر بھی حصہ لیتے ہیں۔مجالس بیرون سے نیز ناظمین اضلاع اور ناظمین اعلیٰ سے کار گزاری کی مالانہ ریویر میں حاصل کی جاتی ہیں اور ان پر قائدین کا تبصرہ سمھجوایا جاتا ہے۔مجالس میں بیداری پیدا کرنے کے لئے اسپکٹروں کے دورے کا انتظام کیا جاتا ہے۔قیادت تربیت اس قیادت کے تحت املاکین مجلس کی تربیت کی غرض سے مناسب اور منتجه موضوعات ومسائل پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تحریروں کے اقتباسات الفضل میں شائع کرائے جاتے ہیں۔اس کے علاوہ قیادت اصلاح و ارشاد کے تعاون سے ہفتہ تربیت منایا جاتا ہے جس میں مفید موضوعات پر تقاریر کی جاتی ہیں۔نماز کی پابندی، قرآن کریم نیز کتب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا درس جاری رکھنے ، وصایا کرنے ، وقف عارضی میں حصہ لینے کی طرف توجہ دلائی جاتی ہے۔امر بالمعروف ونہی عن المنکر کے بارے میں الفضل میں مضامین یا منتصر نوٹ شائع کرائے جاتے ہیں تا کہ اراکین ان کی طرف متوجہ رہیں۔اصلاح وارشاد کے کام کی طرف توجہ دلانے کے لئے قیادت اصلاح و ارشاد قیادت کی طرف سے مناسب ٹریٹ تیار کر کے شائع