تاریخ انصاراللہ (جلد 1)

by Other Authors

Page 293 of 325

تاریخ انصاراللہ (جلد 1) — Page 293

۲۹۱ کا ذمہ دار ہوتا ہے اور زعیم اعلئے انگلستان ساری مجالس کے کاموں کی نگرانی کرتا ہے۔۱۳۵۷ پیش ہیں جبکہ 7192A جماعت ہائے احمدیہ انگلستان کے زیر اہتمام حضرت مسیح علیہ السلام کی صلیبی موت سے بچ نکلنے کے موضوع پر ایک بین الاقوامی کانفرنس لندن میں منعقد ہوئی مکرم شیخ مبارک احمد صاحب نائب صدر مجلس انصار اللہ اپنے خریج پر کا نفرنس میں شرکت کے لئے تشریف لے گئے۔اس موقعہ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے صدر مجلس نے انہیں ہدایت کی کہ انگلستان کی مجالس کا بھی دورہ کریں اور ان کی کار کردگی کا جائزہ لیں۔شیخ صاحب موصوف کے دورے اور مساعی کے نتیجہ میں وہاں کی مجالس کا سالانہ بجٹ ۶۷۵ پونڈ تک پہنچ گیا ہے۔اس کے علاوہ مجالس انگلستان کا اپنا ایک ریزرو فنڈ بھی قائم ہو چکا ہے۔اسی فنڈ سے آئندہ ہر سال ایک سو پونڈ مالیت کے پانچ انعامات جماعت ہائے احمدیہ انگلستان کے جلسہ سالانہ کے موقعہ پر درج ذیل تفصیل کے مطابق دیئے جایا کریں گے :- انگلستان کی تمام مجالس میں مسابقت کی روح پیدا کرنے کیلئے ایک زنگ ٹرافی بطور انعام اس مجلس کو دی جایا کرینگی حسین نے مندرجہ ذیل امور کی طرف خصوصی توجہ کی ہوگی۔ماہوار اور تربیتی اجلاس میں با قاعدگی۔بجٹ کے مطابق پچندوں کی وصولی۔ماہانہ رپورٹوں کی بالالتزام ترسیل ، مطالعہ کتب حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور تقسیم لٹریچر دوسرا انعام قرآن کریم کا ایک پارہ حفظ کرنے والے کو میں نے قرآت اور تلفظ کے لحاظ سے بہتر حفظ کیا ہوگا۔تیرا انعام سے جس نے سورۃ بقرہ کی ابتدائی سترہ آیات نیز قرآن کریم کے تیسویں پارہ کا آخری ربع سب سے بہتر طور پر یادہ کیا ہو گا۔دیا جائیگا۔- چوتھا انعام مطالعہ کتب حضرت مسیح موعود علیہ السلام میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے کو بشر طیکہ کم از کم آٹھ چھوٹی بڑی کتب بشمول کشتی نوح اور رسالہ الوقعیت کا مطالعہ کیا گیا ہو۔-۵ پانچواں انعام اطفال و ناصرات میں سے دینی معلومات کے مقابلہ میں اول آنے والے کو دیا جائے گا مقابلہ کے نصاب میں پوری نمازہ ، قرآن کریم کی تین دعائیں ، آنحضرت صلی الہ علیہ وسلم کی تعلیم کرد این قاین اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی دو الہامی دعائیں شامل ہوں گی۔امریکہ: امریکہ میں واشنگٹن ، نیو پارک ، شکاگو ، پٹس برگ ، دین اور کلیولینڈ میں مجالس