تاریخ انصاراللہ (جلد 1)

by Other Authors

Page 279 of 325

تاریخ انصاراللہ (جلد 1) — Page 279

آپ کے علاقہ کے نام میں ہی غیر کا لفظ آتا ہے اور اسلام کا دوسرانام بھی خیر ہے۔پس آپ لوگوں کو چاہیے کہ اپنے علاقہ کے احمدیوں کو پوری طرح منظم کریں اور اپنے علاقہ میں اس طرح تبلیغ و تربیت کا انتظام کریں کہ جلد سے میلہ اصلاح اور رشد کے آثار ظاہر ہونے شروع ہو جائیں۔اسلام وہ پیارا مذہب ہے کہ اگر اسے صحیح صورت میں پیش کیا جائے اور پیش کرنے والے کا اپنا نمونہ بھی اچھا ہو تو وہ ایک عظیم الشان مقناطیس کی طرح لوگوں کو اپنی طرف کھینچنا شروع کر دیتا ہے۔پس میری نصیحت یہ ہے کہ آپ لوگ اپنے آپ کو علم و عمل کے لحاظ سے مقناطیس بنائیں اور ایسے مشک کا رنگ اختیار کریں جو خود بولے اور عطار کو بولنے کی چنداں ضرورت نہ رہے۔اس وقت دنیا میں اسلام کا صرف نام رہ گیا ہے۔اللہ تعالیٰ کی یہ تقدیر ہے کہ وہ احمدیت کے ذریعہ اس نام کو پھر حقیقت کی روح سے مشرف کر دے گا لیں آپ خدا کا نام لے کر اس مقصد کے حصول کے لئے کوشش کریں اور دنیا میں صداقت کو پھیلائیں اور غلط فہمیوں کو دور کریں اور اپنے نمونہ سے ثابت کر دیں کہ آپ ایک خدائی جماعت میں جمعہ اپنے اندر ایک آسمانی نور رکھتی ہے۔آپس میں پورا پورا اتحا د رکھیں اور ایک دوسرے کے ساتھ بھائیوں بھیا سلوک کریں اور دعاؤں پر زور دیں۔قرآن کی بتائی ہوئی نیکیوں کو اختیار کریں اور بدلوں سے دور رہیں۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو اور آپ کے اجتماع کو مبارک کرے اور آپ کو دین و دنیا میں ترقی دے۔آمین۔والسلام خاکسار مرزا بشیر احمد الله ۲۸