تاریخ انصاراللہ (جلد 1)

by Other Authors

Page 134 of 325

تاریخ انصاراللہ (جلد 1) — Page 134

۱۳۴ طرف سے طبع کرا کر اس نوٹ کے ساتھ غیر مبائعین میں تقسیم کیا جائے کہ مسئلہ نبوت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بارے میں ہمارا وہی عقیدہ ہے جو اس رسالہ میں حضور نے بیان فرمایا ہے اور حضور کی نبوت کی اس تشریح سے سرمو انحراف کو ہم نا جائز اور باطل سمجھتے ہیں، کیا غیر مائعین کو اس سے اتفاق ہے ؟ یہ رسالہ چار ہزار کی تعداد میں مجالس انصاراللہ کی طرف سے مفت تقسیم کیا جائے اور غیر بائعین تک پہنچایا جائے اور بھی فیصلہ کیا گیا کہ درین فارسی سے ایک انتخاب جو 14 صفحات پرمشتمل ہو عمدہ طباعت کے ساتھ شائع کیا جائے اور اس کے اخراجات مجالس برداشت کریں یعنی مجالس کو مطلوبہ تعداد میں قیمتاً مہیا کیا جائے۔اشاعت لٹریچر کا کام بغیر پیسے کے نہیں کیا جا سکتا ، اس کے لیے ایک مستقل فنڈ سے تمام کی ضرورت شدت سے محسوس ہو رہی تھی اس لیے یہ معاملہ شوری انصار اللہ میں پیش کیا گیا و پیش میں یہ فیصد ہوا کہ اشاعت 1909 لڑیچر کے لیے ہر رکن سے ایک روپیہ سالانہ کی شرح سے چندہ وصول کیا جائے اسی پر عملدرآمد جاری ہے۔جو ٹرپھر مجلس کی جانب سے شائع کیا گیا اس کی تفصیل اگلے صفحات پر درج ہے۔