تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 74
۷۴ تاریخ انصار اللہ جلد چہارم اپنے انصار کی اس پیشکش کو حضور انور نے از راہ شفقت قبول فرمایا۔اس وعدہ کی پہلی قسط مبلغ دولاکھ پچیس ہزار روپے ۱۸ / اپریل ۲۰۰۱ء کو بذریعہ رقعہ امانت تحریک جدید انجمن احمد یہ نمبر ۶۴۶۳ ، دوسری قسط ۲۰ / مارچ ۲۰۰۳ء کو مالیتی ایک لاکھ پچاس ہزار روپے بذریعہ رقعہ امانت تحریک جدید نمبر ۴۹۴۸۲ اور آخری قسط ۷ ارا اگست ۲۰۰۴ء کو بذریعہ رقعہ نمبر ۴۷۵ مبلغ ایک لاکھ پچیس ہزار روپے بذریعہ مکرم محترم وکیل اعلیٰ صاحب تحریک جدید ر بوہ پیش کر دی گئی۔۲۱ اگست ۲۰۰۴ کو مکرم وکیل المال ثانی صاحب تحریک جدید کی طرف سے اس ضمن میں مندرجہ ذیل خط صدر مجلس کے نام ملا۔مکرم کی طرف سے مبلغ ایک لاکھ پچیس ہزار روپے (۱۲۵۰۰۰) صرف بذریعہ رقعہ امانت نمبر ۰۴-۰۸-۰۰۴۷۵۲/۱۷ برائے تعمیر بیت الفتوح ملا۔تعمیر بیت الفتوح کے سلسلہ میں مبلغ پانچ لاکھ روپے صرف (۵۰۰۰۰۰) کا وعدہ کمل ادا ہو چکا ہے۔جزاکم الله احسن الجزاء۔66 سا تواں سالانہ اجتماع ضلع عمر کوٹ اللہ تعالیٰ نے مورخہ ۱۵، ۱۶ مارچ مجلس انصاراللہ ضلع عمر کوٹ کو بیت الحمد کنری میں اپنا سا تواں سالانہ اجتماع منعقد کرنے کی توفیق دی۔مورخہ ۱۵ مارچ ۲۰۰۱ء کو نماز ظہر و عصر کے بعد اجتماع کی باقاعدہ افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔صدر صاحب مجلس انصار اللہ پاکستان کے نمائندہ محترم مولانا عبدالوہاب صاحب مربی سلسلہ نے تقریب میں شرکت کی۔افتتاحی اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔عہد و نظم کے بعد مرکزی نمائندہ نے دعا کے ساتھ باقاعدہ افتتاح کا اعلان کیا۔اس اجتماع کے چار اجلاس ہوئے جس میں مرکزی نمائندہ کے علاوہ مقامی مربی صاحبان اور نائب ناظر مال آمد مکرم قریشی محمد انور صاحب نے شرکت کی۔اجتماع میں علمی و ورزشی مقابلہ جات بھی ہوئے۔علمی مقابلہ جات میں تلاوت نظم ، تقریر اور عام دینی معلومات کے مقابلے ہوئے۔علمی مقابلہ جات میں پندرہ انصار نے حصہ لیا۔اس موقعہ پر ورزشی مقابلہ جات بھی ہوئے جس کے دو معیار رکھے گئے تھے۔انفرادی مقابلہ جات میں سو گز دوڑ ، لمبی چھلانگ ، سائیکل ریس اور کلائی پکڑنے اور اجتماعی ورزشی مقابلہ جات میں والی بال اور رسہ کشی کے مقابلے ہوئے۔