تاریخ انصاراللہ (جلد 4)

by Other Authors

Page 72 of 360

تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 72

تاریخ انصار اللہ جلد چہارم ۷۲ رہا۔ٹورنامنٹ تین دن جاری رہنے کے بعد اپنی خوشگوار یادوں کے ساتھ ساڑھے پانچ بجے شام اختتام پذیر ہوا۔انتظامی امور : ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے کے لئے تیرہ احباب پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس کی منظوری صدر صاحب سے حاصل کی گئی۔کمیٹی نے بطریق احسن جملہ انتظامات کھیل، نظم وضبط رہائش ، طعام اور مہمان نوازی نبھائے۔ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے کے لئے پانچ میٹنگز کی گئیں اس کے علاوہ ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دی گئی جو چار ممبران پر مشتمل تھی۔بیرون جات سے آنے والے کھلاڑیوں کی رہائش کا انتظام گیسٹ ہاؤس انصار اللہ میں کیا گیا تھا اور شعبہ رہائش و طعام کے مخلص کارکنان کی ایک ٹیم ہمہ وقت کھلاڑیوں کے طعام اور چائے کے انتظامات پر مامور رہی۔ٹورنامنٹ کے تمام میچز ایوان محمود ہال میں منعقد ہوئے۔میچ ریفری کے طور پر ایوان محمو دسپورٹس کلب کے ممبران نے انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کیا۔انتظامیہ کمیٹی: انتظامات کو بہتر انداز میں چلانے کے لئے مندرجہ ذیل انتظامیہ تشکیل دی گئی تھی۔منتظم اعلیٰ : عبدالجلیل صادق صاحب منتظم مقابلہ جات : سید مبشر محمود صاحب ،منتظم رہائش و طعام : ملک منور احمد جاوید صاحب، ایڈیشنل منتظم رہائش و طعام : عبدالحلیم سحر صاحب ، منتظم رابطه : محمد اسلم شادمنگلا صاحب منتظم رجسٹریشن واشاعت : حبیب الرحمن زیروی صاحب منتظم انعامات : مبارک احمد طاہر صاحب، ٹورنا منٹ سیکرٹری شمیم پرویز صاحب ، نائب سیکرٹری ٹورنامنٹ : خالد محمود سدھو صاحب، منتظم نظم وضبط: بشارت احمد ونگ صاحب منتظم ہال و مہمان نوازی، قمراحمد کوثر صاحب، انچارج ٹیبل ٹینس : ضیاء اللہ مبشر صاحب۔ٹیکنیکل و اپیل کمیٹی : کھیلوں کے دوران تنازعات کے حل کیلئے مندرجہ ذیل ٹیکنیکل و اپیل کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔صدر: بشیم پرویز صاحب ہمبران: میجر سعید احمد صاحب و ڈاکٹر ناصر احمد صاحب حافظ آباد ۳ کھیلوں کی ریکارڈنگ کے بارہ میں حضور انور کی ہدایت مکرم پرائیویٹ سیکرٹری صاحب لندن نے حضور انور کی کھیلوں کے بارہ میں ایک ہدایت مکرم ناظر صاحب اعلی کو بھجوائی جو آپ نے مجلس انصار اللہ کو بھی بھجوائی۔یہ خط یہاں درج کیا جاتا ہے۔