تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 71
تاریخ انصار اللہ جلد چہارم بیڈمنٹن صف اول ڈبل : اول : مکرم مرزا محمد الدین ناز صاحب اور چوہدری عطاء الرحمن صاحب ربوہ صف اول سنگل : اول : مکرم شیخ کریم الدین صاحب بہاولنگر صف دوم ڈیل: اول: مکرم ملک طارق حبیب صاحب اور مکرم جاوید بشیر باجوہ صاحب لاہور صف دوم سنگل: اول: مکرم ملک طارق حبیب صاحب لاہور مکرم ملک طارق حبیب صاحب صف دوم بیڈ منٹن کے چیمپیئن اور مین آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے۔ٹیبل ٹینس میں مین آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز حاصل کرنے والے مکرم شیخ کریم الدین صاحب (ایڈووکیٹ ) ناظم ضلع بہاولنگر کے طور پر خدمات بجالا رہے تھے اور اسلام آباد میں ہونے والی سیف گیمز میں نیشنل ٹیبل ٹینس ٹیم کے مینیجر رہے تھے۔اُس وقت ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس ایسوی ایشن بہاولنگر کے صدر بھی تھے۔آپ پہلی مرتبہ انصار اللہ کے ٹورنامنٹ میں شامل ہوئے اور چیمپئین ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔بیڈ منٹن میں مین آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز مکرم ملک طارق حبیب صاحب لاہور نے حاصل کیا۔آپ چودہ سال سے کم عمر کھلاڑیوں کے نیشنل چیمپیئن رہے۔آل پاکستان یو نیورسٹیز کے چیمپیئن رہ چکے ہیں۔انگلستان سے با قاعدہ کو چنگ کا کورس کر کے پروفیشنل کوچ بنے اور ان دنوں کینیڈا میں کو چنگ کر رہے تھے۔تعلیم کے لحاظ سے انجینئر نگ کے پی ایچ ڈی ہیں۔گذشتہ سال بھی ٹورنامنٹ میں چیمپیئن کا اعزاز حاصل کیا تھا اور امسال بھی اس اعزاز کو برقرار رکھا۔اس ٹورنامنٹ میں ٹیبل ٹینس میں معمر ترین کھلاڑی کا اعزاز مکرم عبدالرشید مبشر صاحب ماڈل کالونی کراچی نے حاصل کیا۔ان کی عمر سے سال تھی۔اسی طرح بیڈ منٹن میں معمر ترین کھلاڑی مکرم ملک مقصود احمد صاحب آف لاہور تھے ان کی عمر بھی ۷۳ سال تھی۔نمائندگی کے لحاظ سے ٹیبل ٹینس میں ضلع راولپنڈی اول قرار پایا جب کہ بیڈ منٹن میں ضلع کراچی اول رہا۔اس کے علاوہ (فاصلہ کے اعتبار سے) دورترین علاقہ کراچی کے درج ذیل کھلاڑیوں نے حسن کارکردگی کے انعامات بھی حاصل کئے: ا۔مکرم عبدالرشید سماٹری صاحب نائب ناظم ضلع کراچی ۲۔مکرم وسیم احمد صاحب ۳- مکرم محمد انور صابر صاحب ۴- مکرم راجہ رشید احمد صاحب ۵ مکرم چوہدری نصیر احمد صاحب اس ٹورنا منٹ میں انصار اللہ کا جوش و خروش دیکھنے کے لائق تھا اور یہ جذ بہ مسابقت کی روح سے معمور